خان صاحب خالی برتن صرف شور مچاسکتا ہے، 21 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:55:00 AM -
  • 0 comments
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کیوں ہر روز ہارے ہوئے شخص جیسی تقریر کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ ‎یہ کیسا کپتان ہے جو کہتا ہے مخالف ٹیم کی وجہ سے میں میچ ہار گیا ہوں،‎آپ میچ اس لئے ہار رہے ہیں کہ آپ نالائق ہیں اور دوسری ٹیم آپ سے بہتر اور لائق تھی۔
انہوں نے کہاکہ خان صاحب جنہیں چور کہہ رہے ہیں ان کی حکومت مہنگائی 3 فیصد تھی،پی ٹی آئی حکومت کے 9 ماہ میں مہنگائی 10 فیصد ہوگئی،ترقی کی شرح بھی 5اعشاریہ8فیصد سے کم ہوکر 2اعشاریہ5فیصد پر آگئی ہے۔
ن لیگی ترجمان نے استفسار کیا کہ عمران خان بتائیں جو یومیہ 14 ارب روپے قرض لے رہے ہیں وہ کس کی جیب میں جارہا ہے؟
ان کا کہناتھاکہ خان صاحب خالی برتن صرف شور مچاسکتا ہے،چور ،ڈاکو کا چورن نہیں بک رہا،لوگوں کو روٹی ،روزگار اور گھر چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہاکہ عمران صاحب ڈال دیں سب کو جیلوں میں خدارا لوگوں کو روٹی دیں،لوگوں کو 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریاں دیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی زبان، نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے آپ کی حکومت کبھی کھڑی نہیں ہوسکتی،جب آپ کی حکومت کھڑی نہیں ہوئی تو کوئی کیوں گرائے گا؟
ن لیگی ترجمان نے عمران خان کو مبارک باد دی کہ انہوں نے آج پھر شہباز شریف کے گھروں کے منصوبے کو بلوچستان تک پہنچادیا ۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ خان صاحب گزشتہ 20 سال سے قوم کو صرف مسائل بتارہے ہیں،یہ اتنے نالائق ہیں کہ 9 ماہ میں ایک بھی مسئلہ حل نہیں کرسکتے بلکہ اس کا حل بھی نہیں بتاسکتے۔
ان کا کہناتھاکہ جس کپتان کے پاس کرائے کی ٹیم ہو،وژن ،پالیسی اور پلاننگ نہ ہو وہ صرف شور مچاسکتا ہے،تقریر کے شروع میں کہا میں بتاؤں گا قرض کیسے ختم ہوگا اور پھر اس کا ذکر بھی نہیں کیا۔
ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہاکہ آپ کے دور میں جس رفتار اور مقدار سے لوٹ مار ہوئی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،72 برس میں ملک اتنا نہیں ڈوبا،جتنا نقصان اسے آپ نے 9 ماہ میں پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ خان صاحب ن لیگ نے جو قرضہ لیا وہ 11 ہزار میگا واٹ بجلی اور 1ہزار8 سو کلو میٹر موٹر وے پر لگے، صحت و تعلیم کے منصوبوں اور دہشت گردی کے خاتمے پر قرض خرچ ہوا،آپ کے دور میں ملکی قرضہ 30ہزار ارب ہوگیا،آپ جو یومیہ 14 ارب روپے قرض لے رہے ہیں وہ کس کی جیب میں جارہا ہے؟
مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ آپ کے سیاسی انتقام اور بغض کا یہ عالم ہے کہ کوئٹہ سانحہ کے شہیدوں کا ذکرتک نہیں،‎شہداء کے گھر میں کھڑے ہوکر آپ نے سیاسی انا اور تکبر بھری تقریر کی ،عوام اللہ تعالی سے رو رو کے واپس پرانے پاکستان میں جانے کی دعا کررہے ہیں۔
ن لیگی ترجمان کا کہناتھاکہ ‎عمران صاحب علیمہ باجی،جہانگیر ترین اور اپنے دائیں بائیں لوٹ مار کرنے والوں کا شاید ذکر کر رہے تھے،‎9ماہ میں پاکستان کاقرض بڑھا،ملک غریب ہوا، لیکن عمران صاحب،علیمہ باجی،جہانگیرترین کی دولت اورجائیدادوں میں اضافہ ہوا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: