مودیسرکار کی انتخابی چال ، ابھی نندن مقبوضہ کشمیر کے اہم سیکٹر میں تعینات 21 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:06:00 AM -
  • 0 comments
نئی دلی: 
 بھارت نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرفتار ہونے اور پھر جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا ہونے والے اپنے پائلٹ ابھی نندن کو مقبوضہ کشمیر کی اگلی فضائی سرحدوں پر بھیج دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائیہ نے پائلٹ ابھی نندن کو مقبوضہ کشمیر کی اگلی فضائی سرحدوں پر تعینات کر دیا ہے۔ ابھی نندن کی تعیناتی مغربی سیکٹر میں واقع بھارتی فضائیہ کے بیس میں کی گئی ہے۔ ابھی نندن کا نام ویر چکڑا کے لیے بھی تجویز کیا ہے، ویر چکڑا بھارتی فوج کا تیسرا بڑا فوجی اعزاز ہے۔
بھارتی پائلٹ کو پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر یکم مارچ کو واپس بھارت بھیج دیا تھا تاہم اس وقت ابھی نندن کا نامناسب طریقے سے استقبال کیا گیا تھا۔ بعد ازاں بھارتی پائلٹ کو جبری تعطیلات پر بھیج دیا گیا جس پر ابھی نندن اپنی ملازمت کی بحالی کے لیے کافی پریشان بھی تھا۔
بھارت میں عام انتخابات کے مراحل جاری ہیں اور مودی سرکار ابھی نندن پر سیاسی فائدہ اُٹھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتی، فوجیوں کے نام اور تصاویر کے استعمال پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے بعد ابھی نندن سے مشابہت رکھنے والے شخص کو انتخابی مہم میں استعمال کیا گیا اور اب ابھی نندن کی ملازمت پر بحالی اور اہم بیس پر تعیناتی بھی ہندو ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: