تندرستی کا سب سے بڑا راز۔ پائوں گرم ، پیٹ نرم اور سرکو ٹھنڈا رکھنا ہے۔

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:16:00 AM -
  • 0 comments






تندرست اور توانا رہنے کیلئے مشرقی فلاسفی کا یقینی اور بے خطا فارمولا پا ئوں کو گرم، پیٹ کو نرم اور اور سر کو ٹھنڈا رکھنا ہے۔ صحت مند رہنے کا یہ ایک ایسا فارمولا ہے جسے ساری دنیاکےڈاکٹر اور حکیم تسلیم کرتے ہیں۔ اور اپنے اپنے انداز میں لوگوں کو اس فارمولے پر عمل کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں،
پائوں گرم رکھنے کا مطلب ہے فعال اور متحرک رہناہے۔
 جدید زندگی میں لوگ ہر طرح کی سہولتوں سے مالا مال ہیں ۔ سفر کرنے کیلئے آرام دہ سہولتیں میسر ہیں۔ جسکی وجہ سے پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کا رواج ختم ہو رہا ہے۔ پائوں گرم رکھنے کیلئے واک کیجئے اور نماز کی پابندی کیجئے۔
پیٹ کو نرم رکھنے کیلئے سادہ اور قدرتی خوراک استعمال کیجئے ۔ مرغن اور ثقیل غذائوں سے پرہیز کریں۔ کھانا مکمل طور پر سیر ہو کر نہ کھائیں کچھ بھوک رکھ کر کھانے سے ھاتھ کھینچ لیں۔
سر ٹھنڈا رکھنے کا مطلب غصے اور اشتعال سے دور رہنا ہے۔ روز مرہ ذندگی کی بھاگ دوڑ میں اندھا دھند شامل ہو نے کی بجائے اپنے آنے والے دن کی مصروفیات کی فہرست بنائین ، ترتیب اور سلیقہ سے کام کریں۔نقصان کو زندگی کا حصہ سمجھ کر قبول کیجئےاور اس کی تلافی کیلئے بد حواسی کا مظاہرہ نہ کیجئے۔
صحت مند رہنے کیلئے پائوں گرم پیٹ نرم اور سر ٹھنڈا رکھنے کی حکمتِ عملی انتہائی کامیاب ہے ۔ روز مرہ زندگی میں ہم اس عالمگیر سچائی کا مشاہدہ کرتے رہتے ہیں ۔ جو لوگ فعال اور متحرک زندگی بسر کرتے ہیں، جسمانی ورزش کو معمول بنالیتے ہیں، خوراک کے استعمال میں احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ مشکل صورتِ حال میں بھی  اپنے جزبات پر قابو پر  رکھتے ہیں صبر اور قناعت سے کام لیتے ہیں۔ مزہبی اور سماجی زمہ داریاں ٖخوش دلی سے ادا کرتے ہیں ، وہ ہمیشہ تندرست  اورخوشو خرم رہتے ہیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: