قہوہ جات سے آسان اور مئوثر علاج

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:20:00 AM -
  • 0 comments


قہوہ  نہایت سریع الاثر ہوتا ہے اور حاد امراض میں اس کا اثر بہت جلد  ہوتا ہے۔
یہ قہوہ جات استادِ محترم  حکیمِ انقلاب  موجد نظریہ مفرد اعضائ کے تحریر کردہ ہیں یہ قہوہ جات انتہائی  مئوثر ہیں اور شفائی خواص کے لحاظ سے بہت اہم ہیں ،
1 ۔ (اعصابی عضلا تی قہوہ) :  -
نسخہ ۔ بڑی الائچی 5 عدد ۔ گل سرخ 6 ماشہ ۔ چائے کی پتی آدھا ماشہ ۔
بنانے کا طریقہ ۔ یہ تمام اشیائ ڈیڑھ پائو پانی میں ڈال کر آگ پر رکھ دیں۔جب یہ پانی پک کر ایک پائو رہے جائے تو اسے اتار لیں اور پن چھان کر کسی صاف پیالہ میں ڈالدیں۔اس میں حسبِ ذائقہ چینی ملا لیں۔
 خواص ۔ یہ قہوہ اعصاب کوتحریک دیتا ہے ، قلب اور عضلات میں تسکیں پیدا کرتا ہے۔ اس قہوہ کے استعمال سے پیشاب کی جلن فوراً ختم ہو جاتی ہے ۔ خفقانِ قلب کو یہ قہوہ بہت جلد فائدہ دیتا ہے۔ بے چینی اور گھبراہٹ کیلئے انتہائی مجرب ہے۔
پیشاب زردی مائل آرہا ہو خواہ اس میں پیپ آرہی ہو، خواہ اس میں خون آرہاہو یہ قہوہ بہت فائدہ مند ہے۔  سوزاک کیلئے یہ قہوہ اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔صفراوی پتھریاں اس قہوہ کے استعمال سے ختم ہوجاتی ہین۔ پیشاب کھل کر آتا ہے۔  پیشاب کی بندش ختم ہو جاتی ہے۔  بلڈ پریشر کے مریضوں کو اس قہوہ سے فوراً افاقہ ہوتا ہے۔ سوزشی نزلہ جو گلے میں خراش پیدا کرتا ہے۔ مریض جو جلن اور گرمی کی شکایت کرتا ہے اس قہوے سے بہت جلد فائدہ پہنچتا ہے۔
چھوٹے بچوں کو جب پیاس کی زیادتی ہو، یا ان کو سبز رنگ کے اسہال آرہے ہوں اس قہوہ کے استعمال سے یہ شکایت دور ہو جاتی ہے۔ بڑے لوگوں کی پیاس میں بھی یہ قہوہ مئوثر ہے۔  ان لوگوں کیلئے بھی یہ قہوہ فائدہ مند ہے جن کو خون کا اخراج خواہ کسی بھی مقام سے ہو رہا ہو۔
2 ۔( عضلاتی اعصابی قہوہ):-
نسخہ ۔    زرشک 6 ماشہ   ۔  چائے کی پتی ایک ماشہ
بنانے کا طریقہ ۔ ڈیڑھ پائو پانی میں ڈال کر آنچ پر رکھ کر گرم کریں۔ جب پانی ایک پائو رہ جائے تو اسے پن چھان کر استعمال کریں۔
خواص۔ یہ قہوہ انتہائی مقوی قلب ہے۔ جب دل گھٹتا ہو۔مریض کو خوف آرھا ہو اور وہ محسوس کرتا ہو کہ اب میں مر جائوں گا۔ اس قسم کے مریضوں میں یہ قہوہ اکسیر کا کام کرتا ہے۔
بخار کے دوران اور بخار کے بعد بےچینی اور گھبراہٹ دور کرنے کیلئے اکسیر ہے۔ کمزوری کو رفع کرتا ہے بھوک لگاتا ہے اور مریض جلد نارمل ہو جاتا ہے۔
بلغمی دمہ میں یہ قہوہ بہت  فائدہ کرتا ہے۔ تقریباً80٪  کھانسی کے مریض اس سےٹھیک ہو جاتے ہیں ۔ سر میں بلغم کا جمائو ہو اور اس کی وجہ سے درد ہو۔ سر میں چیونٹیاں چلتی ہوئی محسوس ہوں۔پرانے سر درد شقیقہ کے مریض جن کے سر درد کا مرکز سر کا دایاں حصہ ہو۔
کالی کھانسی میں بھی اس کا استعمال بہت مئوثر ثابت ہوتا ہے۔
پیشاب کی زیادتی اور زیا بیطس والے مریضوں کو اس قہوہ سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
ملیریا بخارکے مریضوں کو اس قہوہ کے استعمال سے بہت راحت ملتی ہے۔ چیچک خسرہ تپ محرقہ،اور اسہال میں یہ قہوہ جلد فائدہ کرتا ہے۔ اسکے استعمال سے بدن میں قوت محسوس ہوتی ہے اور چند بار کے استعمال سے بخار اتر جاتا ہے۔
ان خواتین کیلئے جنہیں سیلان الرحم ہو یا مزمن ورم رحم ہو یہ قہوہ بہت فائدہ مند ہے۔  وہ خواتیں جن کو حیض  سیاہی مائل اور  لوتھڑوں کی شکل میں آتا ہو اور جلد ختم ہوجاتا ہو اس قہوہ کو استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیؐں۔
بچوں کیلئے یہ قہوہ بہت فائدہ مند ہے۔ وہ بچے جو سوکڑے کا شکار ہوں۔ وہ بچے جن کو پتلے پانی جیسے اسہال آرہے ہوں۔
یہ قہوہ بدہضمی کے مریضوں کو بہت فائدہ دیتا ہے۔ اس کے استعمال سے بھوک بڑھ جاتی ہے اور خوں خوب پیدا ہوتا ہے۔ اسہال کے مریضوں کیلئے بہت اچھاقہوہ ہے۔ مزمن پیچش ، سنگرہنی مین اس کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔ 
3 . ؑعضلاتی غدی قہوہ۔
نسخہ۔ لونگ 9عدد  ۔ دارچینی 6 ماشہ ۔ منقٰی 15 عدد
بنانے کا طریقہ ۔  ڈیڑھ پائو پانی میں تمام ا شیائ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب پانی ایک پائو رہ جا ئے تو پن چھان کر استعمال کریں ۔
خواص ۔ یہ قہوہ ؑعضلات میں تحریک پیدا کرتا ہے۔ تپ محرقہ میں اس کا استعمال مریض کو قوت دیتا ہے اور بخار کو اتار دیتا ہے۔ نمونیہ کیلئے انتہائی مئوثر دوا ہے۔
بچون کو جب سردی لگ جائے یا وبائی نزلہ کا شکار ہو جائیں تو یہ قہوہ تھوڑا تھوڑا بار بار پلانے سے بہت فائدہ ہو تا ہے۔
یہ قہوہ پیشاب کی زیادتی کو کنٹرول کرتا ہے۔ زیابیطس کے مریض اس قہوہ سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کالی کھانسی کیلئے یہ قہوہ اکسیر ہے۔
وہ خواتین جن کو حیض کم آتا ہے اور ساتھ لیکوریا بھی ہو یا حیض بالکل بند ہو جائے،تو انہیں اس قہوہ کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔
یہ قہوہ مردوں کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔ یہ نامردی کو ختم کرتا ہے اور شہوت لاتا ہے۔ امساک پیداکرتا ہے۔
آتشک کے مریضوں کو یہ قہوہ دینے سے مرض جڑ سے ختم ہو جاتا ہے۔
جسم میں اگر تشنجی کیفییت ہو اور ساتھ  دردیں بھی ہون تو اس قہوہ کے استعمال سے فوراً افاقہ ہو جاتا ہے۔
احتناق ارحم یعنی بائو گولا کو یہ دوا بہت فائدہ کرتی ہے۔ پیٹ میں ریاح کی زیادتی ہو اور پیٹ کادرد ہو تو یہ قہوہ بہت فا ئدہ کر تا ہے ۔
نزلہ زکام ، بلغمی دمہ ، وبائی نزلہ اس قہوہ کے استعمال سے ختم ہو جاتاہے ۔    درد عصابہ کیلئے یہ قہوہ بہت مفید ہے۔ ورم جسم کے اندر کسی عضو پر ہو یا سطح پر ہو مگر رنگت سرخ ہو تو اس قہوہ کا استعمال انتہائی مئوثر ہوتا ہے۔ چوٹ لگ جانے کی صورت مین ورم یا درد ہو تو اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے ۔
اگر دل بیٹھتا ہو اورخوف سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہو تو اس قہوہ  کو استعمال کرنا چاہئے ۔
یہ قہوہ بڑھی ہوئی تلی کو اپنی جگہ پر لاتا ہے۔ دل پھول جانے میں یہ قہوہ بہت مفید ہے۔ یہ قہوہ گردو ں کی سر دی کو دور کرتا ہے اور گردوں کے فعل کو درست کرتا ہے۔ گردو ن کی سوزش میں بہت مفید ثابت ہو تا ہے۔ استسقائی حا لتوں میں فائدہ دیتا ہے۔
4  . غدی عضلاتی قہوہ ۔
  نسخہ ۔ اجوائن دیسی 6 ماشہ  ۔ تیز پتہ دو عدد ۔ انجیر خشک 3 عدد
بنانے کا طریقہ ۔ تینو ں دوائین ڈیڑھ پائو پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں جب پانی ایک پائو رہ جائے تو پن چھان کر استعمال کریں۔
 فوائد یہ قہوہ معدہ اور آنتون کے امراض کیلئے بہت مفید ہے۔ فم معدہ کے درد میں اس قہوہ کے استعمال سے درد فوراً ختم ہو جاتا ہے۔ یہ بار بار کا تجربہ ہے۔ آنتون مین بے چینی۔ ریاح کی زیادتی اور اس کی وجہ سے اسہال میں یہ قہوہ بہت جلد ان تکالیف کو دور کر دیتا ہے۔ 
 یو رک ایسڈکی زیادتی کی صورت میں یہ قہوہ ضرور استعمال کرناچاہئے۔ جوڑوں کے درد کے مریضوں کیلئے یہ قہوہ بہت مفید ہے۔
یہ قہوہ پھوڑے پھنسیون چنبل۔ خارش۔ بواسیر اور خون کی خرابی کے امراض میں بہت مفید ہے۔ 
سیاہ یرقان میں اس قہوہ کے استعمال سے بہت جلد فائدہ پہنچتا ہے۔ خشک کھانسی تشنجی دمہ اس قہوہ کے استعمال سےٹھیک ہو جاتا ہے۔ یہ بلغم کو پتلا کرکے خارج کرتا ہے۔ 
یہ قہوہ سوزشی امراض کو ختم کر دیتا ہے اسلیئے بخارون میں اس کا استعمال بہت فائدہ کرتا ہے۔
رعشہ کے مریضوں کو یہ قہوہ ضرور استعمال کرناچاہئے۔ دانتوں کے درد کی صورت میں اس کے استعمال سے فوراً فائدہ ہوتا ہے۔
چہرہ اور جلد کی سیاہی میں اس کے استعمال سے سیاہی صاف ہو جاتی ہے۔
یہ قہوہ سرطان کے مریضوں کیلئے بہت اعلیٰ دوا ہے خاص کر جلد کا سرطان، پھیپھڑون کا سرطان۔ 
گردوں کے امراض میں یہ قہوہ بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ جب گردوں اور مثانہ میں پتھریاں پیدا ہو جائیں تو یہ قہوہ انہیں ریت بنا کر خارج کر دیتا ہے۔
وہ خواتین جو ورم خصیتہ الرحم کا شکار ہوں ان کیلئے یہ قہوہ بہت مفید ہے۔
5 ۔ غدی اعصابی قہوہ
نسخہ ۔ ادرک 6 ماشہ ، سونف 6ماشہ
بنانے کا طریقہ ۔ ڈیڑھ پا ئو پانی میں دونوں دوائیں ڈال دیں ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی ایک پائو رہ جائے تو پں چھان کر استعمال کریں۔
فوائد ۔ یہ قہوہ پیٹ کے امراض میں بہت فائدہ کرتا ہے۔ جب ریاح کی زیادتی ہو۔ معدہ اور آنتوں میں جلن ہواور اسکے ساتھ پیچش کی شکائت ہو تو یہ قہوہ فوراً کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہےپیشاب کی جلن کو اس قہوہ سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
اس قہوہ کے مسلسل استعمال سے اورام تحلیل ہعو جاتے ہیں اور استسقائ ختم ہوجاتا ہے جاتا ہے اور دوبارہ نہیں ہوتا۔  
یہ یرقان اصفر کیلئے بہت مفید ہے۔ خونی بواسیر میں اس کے استعمال سے بہت فائدہ ہو تا ہے۔
جگر کی سوزش جس کی وجہ سے جگر بڑھ جاتا ہے اور جلد کا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے، خون کی کمی ہو جاتی ہے۔ اس قہوہ کے استعمال سے جگر درست کام کرتا ہے اور خون کی کمی پوری ہو جاتی ہے۔
وہ مریض جن کو ہر وقت غصہ آتاہے اورطبیعت میں بے صبری بڑھ جاتی ہے۔ بے چینی اور کمزوری کا احساس بڑھ جاتا ہے۔
وہ مریض جن کے جوڑوں میں درد ہو اور بدن میں ریاحی دردیں ہوں، وہ مریض جن کے گردے اور مثانے سے پیپ اتی ہو ان کو اس قہوہ کے استعمال سے بہت فائدہ ہو تا ہے۔
دل کے ایسے مریض جن کو دل پر جکڑن کا احساس ہو اور گھبراہٹ ہو اور دل رک رک کر چلتا ہو ان کیلئے یہ قہوہ مفید ہے۔ 
6.اعصابی غدی قہوہ  
نسخہ ۔ ملٹھی  6ماشہ ۔ برگ بانسہ 6ماشہ۔ املتاس کا گودا 6 ماشہ
بنانے کا طریقہ ۔ ان تمام ادویات کو  ڈیڑھ پائو پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر  پکائیں  جب پانی ایک پائو رہ جا ئے تو پن چھان کر استعمال کریں
 فوائد ۔ یہ قہوہ جمے ہوئے اور خراشدار بلغم کوپتلا کرکے خارج کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے گلے کی خراش، خراشدار نزلہ، خراشدار کھانسی، خراسشدار دمہ جس میں جما ہوا زردی مائل بلغم خارج ہو رہا ہو کو بہت فائدہ دیتا ہے۔ دمہ کے ایسے مریض جن کو کبھی نہ کبھی سوزاک ہوا ہو یہ قہوہ ان کے دمہ کو جڑ سے نکالدیتا ہے۔ 
الرجی یا چھپاکی میں یہ قہوہ فوراً فائدہ کرتا ہے۔مگر یہ ان مریضوں کو دینا چاہیئے جن کا مزاج صفراوی ہو۔ سوزاک کیلئے یہ قہوہ بہت بہتر کام کرتا ہے۔
جب پیشاب قطرہ قطرہ آرہا ہو پیشاب کی نالی میں  زخم ہؤں ۔ گردہ اور مثانہ سے پیپ کا آخراج ہو رہاہو  تو اس قہوہ کو ضرور استعمال کرنا چاہئے۔
وہ خواتین جن کو حیض زیادہ مقدار میں آرہا ہےیہ قہوہ حیض کی زیادتی کو         فو راًختم کر دیتا ہے۔ ایسا لکوریا جو جلن ہیدا کرتا ہو، زرد رنگ کا ہو یا سفید پانی کی طرح یہ قہوہ بہت فائدہ مند ہے۔
سرعت انزال کے مریض اس قہوہ کو استعمال کریں اس سے ان کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔
جریان خون کیلئے یہ قہوہ بہت فائدہ مند ہے جریانِ خون خواہ کسی جگہ سے ہو یہ قہوہ انتہائی کامیاب دوا ہے۔ 
گردے مثانے اور آنتوں کی سوزش کیلئے یہ قہوہ ضرور استعمال کریں۔ 
ورم زائد آور یعنی اپینڈ کس میں اس قہوہ کو استعمال کرنا چاہئے مریض کو درد سے سکون ہوگا اور مرض ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔
یہ قہوہ دماغی امراض کے مریضوں کو بہت فائدہ کرتا ہے، جو نسیان کے مریض ہو ں۔اور انہیں نفسیاتی عوارض لاحق ہوگئے ہوں ۔ ۔ یہ قہوہ دماغ کی خشکی دور کرکے  سکون دیتا ہے ۔ لکھنے پڑھنے والے اشخاس کو یہ قہوہ ہمیشہ فائدہ پہنچاتا ہے۔ تپ دق کے مریض اس قہوہ کو استعمال کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
6. 





 

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: