جوڑون کےدرد کا علاج

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:08:00 PM -
  • 0 comments










جوڑوں کی تکالیف اور مسائل کو ان کے مختلف اسباب ،وجوہات ، مقام اور شدت کے لحا ط سے سینکڑوں اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس مرض کو کسی ایک اصول یا قاعدہ کے تحت تقسیم نہیں کیا گیا۔ اس طرح بے جا طوالت طب کے طالبعلموں اور عام قاری کیلئے پریشانی کا سبب بن گئی ہے ہماری یہ کاوش چونکہ عام قاری کو مستفید کرنے کیلئے ہے اس لئے بے جا طوالت سےگریز کیا گیا ہے اور جوڑوں کی ہر قسم کی عام پائی جانے والی تکالیف کی روک تھام کیلئے آسان علاج پیش کیا گیا ہےتاکہ عام پڑھے لکھے حضرات فائدہ اٹھا سکیں۔  
اگر مندرجہ ذیل ہدایات پرعمل کیا جائے تو ہم آسانی سےجوڑوں کی تمام عام پائی جانے والی تکالیف سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔

1 ۔ ؤرزش   Exercise
 جسم اور ہڈیوں کو توانا رکھنے کیلئے باقاعدگی سے ورزش کریں۔ جوڑوں کے دردوں کے علاج کیلئے مختلف قسم کی ورزشوں کی بڑی اہمیت ہے ۔ جوڑوں کے مریضوں کیلئے دوا کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر مختلف ورزشیں بھی تجویز کرتے ہیں جو
جوڑوں کے درد کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہہیں ۔


2 ۔موٹاپا۔        جوڑوں کے مریضوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپناوزن کنٹرول میں رکھیں ،کیونکہ زیادہ وزن سے جوڑوں پر زیادہ بوجھ پڑتاہے جس سے جوڑ کمزور اور انحطاط پزیر ہوجاتے ہیں اور دردکرنے لگ جاتے ہیں۔ 
3 ۔ وٹامن ڈی VITAMIN . D
 ہڈیوں کی مضبوطی اور صحت کیلئے وٹامن ڈی بہت ضروری ہے۔ سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا انمول خزانہ ہے۔ کچھ دیر دھوپ میں بیٹھ کر ہم قدرتی طور پر وٹامن ڈی حاصل کر سکتے ہیں۔ سردیوں میں خاص طور پر دھوپ میں بیٹھنے کا انتظام کرنا چاہئے۔
4. کیلشیم calcium 
ہڈیوں کی مضبوطی اور صحت کیلئے کیلشیم ضروری عنصر ہے۔کیلشیم دودھ میں کافی مقدار میں پایا جاتاہے۔ جوڑوں کے مریض مناسب مقدار میں دودھ استعمال کرتے رہیں ۔
5 .یو رک ایسڈ  URIC  ACID 
یورک ایسڈ چیک کروائیں۔ اگر یورک ایسڈ زیادہ ہو تو اس سے نجات حاصل کرنےکی تد بیر کریں ۔ گوشت کم سے کم استعمال کریں اور دالوں کا استعمال بھی کم کر دیں ۔ سبزیاں اور فروٹس کا استعمال زیادہ کریں۔

6 ۔انگور GRAPES 
 انگور کے بیجوں میں پرو اینتھو سایانا ئڈ ین مانع تکسید مادہ پایا جاتا ہے۔جس میں سوزش اور درد ختم کرنے کی صلا حیت پائی جاتی ہے۔
جوڑوں کے مریضوں کا ہاضمہ اکثر خراب رہتا ہے اور وہ پرانی قبض کے مریض بھی ہوتے ہیں۔ روغنی اور ثقیل غذائوں سے پرہیز کریں ۔ متوازن زود ہضم مقوی غذا استعمال کریں۔ قبض بالکل نہ ہونے دیں۔

7 ۔ ماحول ENVIRONMENT
مریض کو سردی میں بھیگنے سے بچائین۔مرطوب ہوا یا شبنم میں لیٹنے سے گریز کریں۔ سردی سے بچنے کیلئے مناسب گرم کپڑے استعمال کریں ۔
وٹامن سی
یہ مانع تکسید وٹامن ہڈیوں کی تعمیر کیلئے ضروری ہوتا ہے۔آملہ اور سٹرس فروٹس میں وتامن سی بکثرت موجود ہوتی ہے ان کا استعمال زیادہ کردیں۔
8 .اومیگا تھری آئل
مچھلی سے حاصل ہونے والا یہ تیل جوڑوں کی چکناہٹ کیلئے ضروری ہے۔ اس کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے سوزش پیدا کرنے والے مادوں کی افزائش رک جاتی ہے۔
جوڑوں کے درد کیلئے طبی نسخہ جات
کوئی دوا شروع کرنے سے پہلے کوئی مناسب مسہل استعمال کریں جس سے دو تین دست آجائیں اور پیٹ اچھی طرح صاف ہو جائے۔ پرانا گٹھیا عموماً مادہ سوداوی کا نتیجہ ہوا کرتا ہے جس کی وجہ سے جوڑوں میں سختی بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ہاتھوں سے جوڑوں کی خوب مالش کرین اور نیچے بیٹھ کر ٹانگوں کو جس قدر پھیلا سکتے ہوں پھیلائیں۔
I .مزمن گٹھیا کیلئے لاجواب معجون
 کشتہ کچلا ۔ جائفل ۔ جاوتری۔  لونگ ۔ دارچینی ۔ خولنجاں ۔ بالچھڑ ۔ افسنتین ۔ ہر ایک دوا ایک تولہ تمام ادویات کو صاف کرکے باریک پیس لیں اور تین پا ئو خالص شہد میں ملا کر معجوں بنا لیں۔ کھانے کے بعد دو ماشہ سے 6ماشہ تک ہمراہ آب استعمال کریں۔
II .نسخہ سفوف سورنجاں
یہ سفوف ہر قسم کے جوڑوں کے درد کوختم کرنے کیلئے مفید ثابت ہواہے۔
 سورنجاں شیریں 2تولہ  ۔   گل سرخ  ڈ یڑھ تولہ  ۔  سنا مکی ڈ یڑھ تولہ  ۔  پوست ہلیلہ زرد ایک تولہ . تربد موئصف ایک تولہ  ۔  مغز بادام شیریں ایک تولہ  ۔ مصطگی 7ماشہ   ۔  زعفران  5رتی  ۔ چینی3تولہ
تمام ادویات  کو صاف کرکے باریک پیس لیں، اچھی طرح مکس کرکے سفوف بنالیں ۔ 6 ماشہ کھانے کے بعد استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں۔
 III .مجرب نسخہ
 فلفل سیاہ 6 ماشہ  ۔  ہلیلہ سیاہ 6 تولہ  ۔  کالانمک ایک تولہ ۔
تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔۔  صبح شام ایک سے دو ماشہ تک پانی کے ساتھ استعمال کریں.
یہ سادہ سا نسخہ ہر قسم کے دردو ں کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔


Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: