کولیسٹرول Cholesterol

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:24:00 AM -
  • 0 comments

شوگر بلڈ پریشر،فالج  اور دل کے امراض جیسی خطرناک بیماریوں کے عام ہونے کیوجہ سےان بیماریوں کے تزکرے گھر گھر جاری ہین۔ بیماریوں کے ان تزکروں کے ساتھ کولیسٹرول کا ذ کر بھی اکثر سننے میں آتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کولیسٹرول کیا ہے۔ جسم کیلئے اس کی کیا اہمیت ہے ۔ اورکولیسٹرول  لیول درست رکھنا کیوں ضروری ہے۔
کولیسٹرول کیا ہے۔
کولیسٹرول ایک لازمی  نرم و ملائم مادہ ہے جو ہمارے جسم میں پیدا ہوتاہے، دودھ مکھن گھی انڈے ، پنیر اور گوشت خاص طور پر گائے اور بکری کے گوشت میں زیادہ مقدار میں  پایا جا تا ہے۔ 
قدرتی طور پر یہ ایک روغنی مادہ ہے، جس کی کیمیائی ترکیب بہت پیچیدہ ہے۔ یہ مادہ نسیجوں اور خلیوں کی تعمیر میں استعمال ہوتاہے۔
 کولیسٹرول کی اہمیت۔
کولیسٹرول کی ایک مناسب مقدار انسانی جسم کی لئے بہت اہم ہے۔ کولیسٹرول جسم کے تمام سیلز یعنی خلیات میں پایا جاتا ہے  اسی مادہ سےجسم کے خلیات  میں مختلف قدرتی عوا مل سر انجام پاتے ہیں.کولیسٹرول ہمارے جسم میں تین اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 
 (1)-کولیسٹرول تمام سیلز کی تعمیر کیلئے لازمی  ہے۔ سیل ممبرین کی تعمیرمیں مستعمل ہے.
(2) ۔انسانی جسم میں جنسی ہارمون کی پیدائش اور  وٹامن ڈی کے میٹابولزم کیلئے کولیسٹرول کی مو جودگی ضروری ہے۔
(3)۔ کولیسٹرول کے ذریعے بائل ایسڈ پیدا ہوتاہے جو فیٹس کو ہضم کرنے اور جسم میں جزب کرنے میں مدد کرتا ہے۔
کو لیسٹرول کے ذرائع.
خوں میں کو لیسٹرول دو ذرائع سے حاصل ہو تاہے (1)انرونی(2) بیرونی ذرائع
(1) اندرونی ذرائع.
خون میں موجود کولیسٹرول کی بڑی مقدار جگر میں تیار ہونے والے کولیسٹرول کی ہے۔ اگر کچھ دنوں کیلئے کم کولیسٹرول والی خوراک استعمال کی جائے تو جگر اس کی جگہ بھی زائد کو لیسٹرول پیا کرتا رہتا ہے۔
(2) بیرونی ذرائع۔
عام سبزی خور افراد روزانہ اپنی خوراک میں  200-400 ملی گرام کولیسٹرول استعمال کرتے ہیں جبکہ ایسے افراد جو سبزی خور نہیں ہوتے اور وہ زیادہ گوشت  استعمال کرتے ہین وہ روزانہ400-600 ملی گرام کولیسٹرول خوراک سے حاصل کرتے ہیں۔
۔ مفید کولیسٹرول High Density Lipoprotin (HDL )  , مضر کولیسٹرول Low Density Lipoprotin (LDL)
  کولیسٹرول خون میں حل یا مکس نہیں ہو تا کیونکہ کولیسٹرل کی بنیاد فیٹ ہے اور خون واٹر بیس ہے۔ کولیسٹرول کو جسم مین سیلز اور مختلف مقامات تک جہاں اس کی ضرورت ہوتی ہے  وہاں تک پہنچنے کیلئے لائپو پروٹین کیرئر کاکام کرتی ہیں
لائپو پروٹین جن کے واسطے سے کولیسٹرول خون کے ذریعے مختلف مقامات تک پہنچتا ہے اس کی دو قسمیں ہیں ایک
High Density Lipoprotin (HDL) اور دوسریLow Density Lipoprotin (LDL)  ۔ HDL مفید کولیسٹرو ل تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ LDL مضر یا نقصاندہ کولیسٹرول ہے۔
جن مردوں میں مجموعی کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہو تی ہے لیکن  HDL کولیسٹرول کم ہو تا ہے  انہیں زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے .
HDL یعنی مفید کولیسٹرول اپنے سا تھ چکنائی اور مضر کولیسٹرول LDL کو جگر میں لے جاتا ہے تا کہ جسم سے خارج کیا جاسکے۔
اسی طرح جن مردوں کے خوں میں ٹرائی گلیسرائیڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے انہیں بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ رہتا ہے۔ کیونکہ یہ مادہ خون میں کلاٹ (لوتھڑے) بنانے کا سبب بنتا ہے۔
عورتوں میں مجموعی طور پر کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہونے کے باوجود HDL کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے یہ کولیسٹرولLDL کے برے اثرات پر بھی قابو پا ئے رکھتا ہے، لیکن سنِ یاس (حیض کی بند ش کے بعد کی عمر) میں LDL کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اور HDL کم ہو جاتا ہے۔
ٹوٹل کولیسٹرول۔
        ٹوٹل کولییسٹرول=  HDL+LDL+  ٹرائی گلیسرائیڈ لیول  بیس فی صد
           Total Cholesterol= HDL+LDL +20% of  Triglyceride level
ٹرائی گلیسرائیڈ (Triglyceride)
ٹرائی گلیسرائیڈز فیٹ کی ایک قسم ہے جو کہ خون میں پائی جاتی ہے ۔ ٹرائی گلیسرائیڈز کو ہمارا جسم توانائی کیلئے استعمال کرتا ہے۔ ٹرائی گلیسرائیڈ ااور LDL لیول میں اضافہ اورHDL میں کمی ہارٹ اٹیک اور سٹروک کا سبب بن سکتی ہے۔
کولیسٹرول لیول۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق بالغ افراد مین اگر کولیسٹرول لیول 240 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر( mg/dl) یا اس سے زیادہ مقدار ہو تو ہائی رسک قرار دی جاتی ہے۔ 200سے 239 ( mg/dl) خطرے کے قریب اور اس سے کم مقدار خطرے سے آزاد  سمجھی جاتی ہے۔ جب آپ کولیسٹرول چیک کروائیں تو بہتر ہے کہ ساتھ پیشاب اور شوگر ٹیسٹ بھی کروالیں۔تاکہ اگر کولیسٹرول کے متعلقہ اگر کوئی    پیچید گی ہو تو وہ بر وقت سامنے آجائے۔
HDL  کی مقدار 40سے زیادہ LDL کولیسٹرول کی مقدار100 سے کم اور ٹرائی گلیسرائیڈزکالیول 150 سے کم امریکی ڈاکٹربیلن ٹائل کے مطابق مثالی صورتِ حال ہوتی ہے۔
کولیسٹرول کنٹرول۔
 نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کرکے آپ کولیسٹرول لیول کو کم اور نارمل کر سکتے ہیں۔
1- کم چکنائی اورکم کولیسٹرول رکھنے والی غزائیں استعمال کریں آپ کا کولیسٹرول لیول نارمل اور صحت مند سطح پررہےگا۔
 2 ۔اگر آپ کا وزن زیادہ ہے  تو اپنے وزن کو کم کریں اس سے مفید کولیسٹرول HDL کی مقدار بڑھ جائے گی،
 3. اگر آپ کیلئے ٹرائی گلیسرائیدز اور LDL کو لیسٹرول دونوں ہی مسئلہ بنے ہوئے ہیں تونشاستہ دار غذائیں کم کریں اور پروٹیں کی مقدار بڑھائیں۔
4- مچھلی اور مچھلی کا تیل استعمال کریں ان میں موجود اومیگا3 اور اومیگا6 دل کے امرا ض سے تحفظ دیتے ہیں۔
5- وٹامن بی کمپلیکس کا روزانہ استعمال کریں اس سے ہومو سیٹن کی مقدار کم اور کولیسٹرول کی سطح نارمل رہتی ہے۔
6 - با قاعدہ ورزش مفید کولیسٹرول HDL میں اضافہ کرتی ہے۔
7۔ قدرتی خوراک استعمال کریں۔ تازہ سبزیوں اور فروٹ زیادہ استعمال کریں۔
8۔ چائے کافی اور بازاری کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں۔
9۔  7 سے 8 گھنٹے بھرپور نیند سے لطف اٹھائیں۔
10۔ صحت بخش طرزِحیات اپنائیے آرامدہ اور سست لائف سٹائل کوتبدیل کریں  مناسب جسمانی سرگرمیوں اضافہ کریں۔
www.muhafez.blogspot.com

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: