شوگر کے مریضوں کیلئے اہم معلومات

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:41:00 AM -
  • 0 comments

شوگر کے مریضوں کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ مرض شوگر کا ابھی تک کوئی مستقل علاج دریافت نہیں ہو سکا مغربی ملکوں میں اس سلسلے میں کی جانی والی ریسرچ پر کروڑوں ڈالر خرچ کئے جاچکے ہیں۔لیکن ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
 شوگر کا مرض اس قدر عام ہو گیا ہےکہ تقریباً ہر شخص نے انسولین اور لبلبے کا نام ضرور سن رکھا ہے۔ لیکن عام لو گ ان کی اہمیت اور فنکشنز -سے واقف نہیں. 
انسولین کیاہے
انسولین ایک بہت اہم اور خاص ہارمون ہے جو انسانی جسم میں موجود ایک غدود( لبلبہ  Pancreas )  ُپیدا کرتاہے۔انسولین ہمارے جسم میں شوگر کے جزب و ہضم , توانائی پیدا کرنےاور جسم میں سٹور ہونے کے پورے نظام کو کنٹرول کرتی ہے۔ یہ خون میں دورہ کرتی ہوئی عضلات میں پہنچتی  ہے ۔ ؑعضلات کے سیل میں پہنچ کرشکر کے تحلیل اور تجزیہ میں مدد دیتی ہے۔ جس سے شکرحرارت اور قوت میں تبد یل ہو جاتی ہے۔
تمام نباتاتی اغزیہ جو ہم کھاتے ہیں ان میں شکری اجزائ بکثرت موجود ہیں خاص طور پر نشاستہ دار اغذیہ میں۔ نشاستہ ہضم کے دوران گلوکوز میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ خھا ئے ہوئی غذا کی تمام شکر ، شکر انگوری یعنی گلوکوز میں تبدیل ہوکر انتڑیوں سے براہِ عروقِ جاذبہ جزب ہوکر جگرمیں  Glycogen یعنی شکر حیوانی میں تبدیل ہو کر جمع رہتی ہے۔وھاں سےحسبِ ضرورت عضلاتِ جسم میں حرارت و قوت پیدا کرنے کیلئے شکر انگوری Glucose میں تبدیل ہو کر استعمال ہوتی ہے۔
شوگر کے مریض کیلئے یہ بات  سمجھنا  بہت اہم ہے کہ مرض شوگر کی سب سے اہم وجہ انسولین کا انسانی جسم میں پیدا نہ ہونا یا جسم کی ضرورت سے کم پیدا ہوناہے ۔ایک صورت یہ بھی ہوسکتی ہے کہ مریض کا جسم انسولین پیدا تو کر رہا ہوتا ہے لیکن کسی پیدا شدہ مزاحمت کی وجہ سے وہ مطلوبہ مقام یعنی عضلات کے سیل تک پہنچ نہیں پاتی۔ نتیجتاً شکر کے جذب و ہضم کا قدرتی نظام فیل ہوجاتاہے اور شکر تحلیل نہیں ہوپاتی جس سے خون میں شوگر کا لیول بڑھ جاتاہے اور پیشاب کے راستے خارج بھی ہونے لگتی ہے۔  مریض کو شد ت کی پیاس لگتی ہے۔ پیشاب کی بار بار حاجت ہوتی ہے۔اسی  کیفیت کو شوگر کی بیماری کہا جاتا ہے،
شوگر کے علاج کے اصول۔
شوگر کے مرض کا حقیقی علاج یہ ہے مریض کاجسم ضرورت کے مطابق انسولین پیدا کرنے لگے ۔ شوگر کے جذب و ہضم اور تحلیل کا قدرتی نظام بحال ہوجائے۔ بد قسمتی سے ایسا علاج  ابھی تک دریافت نہیں ہوسکا۔ مرض شوگر کا جو بھی علاج  ہورہاہے وہ حقیقی علاج نہیں بلکہ شوگر کے مریضوں کی زندگی بچانے اور تکالیف دور کرنے کا متبادل انتظام ہے۔
بیان کردہ تمام صورتوں میں شوگر کے مریض کے علاج کے صرف اور صرف دو طریقے ہیں ۔
1۔  شوگر کے مریض کو اسکے جسم کی ضرورت کے مطابق انسولین مہیا کی جائے۔
2۔  ایسا انتظام  کہ شوگرکے مریض کو انسولین کی ضرورت نہ رہے یا بہت کم رہ جائے۔ 
شوگر کے تمام مریضوں کاعلاج ان دو اصولوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ 
شوگر کے ایسے مریض جن کاجسم بالکل انسولین ہیدا نہیں کرسکتا ان کو تمام عمر انسولین انجکشن لینا پڑ تا ہے لیکن یہ مریض بھی موزوں خوراک ورزش اور صحت بخش طرزِ زندگی کے زریعے انسولین کی مقدار اپنے لئے بہت کم کر سکتے ہین۔ ایسے مریضوں کی تعداد شوگر کے کل مریضوں کی تعداد کا صرف پانچ فیصد ہے۔ یہ نسبتاً کم عمر یعنی چالیس سال تک عمر کے مریض ہوتے ہیں۔
شوگر کے وہ مریض جن کاجسم انسولین کی کچھ مقدار پیدا کر رہا ہوتاہے وہ صرف موزوں خوراک ورزش اور صحت بخش طرزِ حیات سے  بغیر دوا یا انسولین شوگر کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔



Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: