ھائی بلڈ پریشر کا علاج

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:59:00 AM -
  • 0 comments
بلڈ پریشر کو دوا کے بغیر صحت بخش لائف سٹائل ،قدرتی خوراک، اور باقاعدہ ورزش سے کامیابی کےساتھ  مندرجہ ذیل 11 طریقوں سے کنٹرول  یا نارمل کیا جاسکتا ہے۔


1 - وزن کو کم کرنا۔زائد یا زیادہ وزن بلڈ پریشر میں اضافے کا بہت بڑا سبب ہے۔ جس قدر آپ کا وزن زیادہ ہوگا اتنا ہی آپ کا بلڈ پریشر بھی زیادہ ہوگا۔ اگر آپ مناسب خوراک اور ورزش سے اپنا وزن 8یا 10 پونڈ کم کرلیتے ہیں تو اس سے آپ کا بلڈ پریشر دس سے پندرہ درجے تک کم ہو سکتاہے۔
 2 - ورزش ۔Exercise
30 منٹ کی روزانہ باقاؑدہ ورزش سے آپ کا بلڈ پریشر 4 سے9 درجے تک کم ہو سکتا ہے۔ لیکن ورزش سے مکمل فائدہ حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ورزش باقاعدگی سے جاری رکھی جائے۔بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کیلئے پیدل چلنا۔، سائیکل چلانا اور تیراکی بہت فائدہ مند ورزشیں ہیں۔
اگر آپ کا بلڈ پریشر معمو لی زیادہ ہے (Pr-Hypertension) تو باقاعدہ ورزش سے آپ کا بلڈ پریشر بغیر دوا کے بالکل نارمل ہو جائےگا۔ اور آپ بلڈ پریشر میں مزید اضافے سے بھی محفوظ رہیں گے.
3 - قدرتی خوراک
قدرتی خوراک جس میں ثابت اناج، فروٹ اور سبزیات شامل ہوں  کو زیادہ استعمال کیا جائے۔ چکنا ئی اور زیادہ نمکیات والی بیکری اور ڈیری مصنوعات کا استعمال کم یا ترک کردیا جائے.پو ٹاشیم کا استعمال بڑھائیں۔ ُپوٹاشیم بلڈ پریشر پر سوڈیم کے اثرات کو کم کردیتا ہے۔ تازہ سبزیاں اور پھل پوٹاشیم کا بہترین زریعہ ہیں۔
 4 - نمک
نمک کے استعمال میں کمی کرکے آپ اپنا بلڈ پریشر دو سے آٹھ درجے تک کم کرسکتے ہیں۔بعض لو گوں میں نمک کی زیادہ حساسیت پائی جاتی ہے ان کا بلڈ پریشر نمک کے استعمال سے زیادہ ہو جاتاہے اسلئے انہیں نمک کے استعمال میں بہت احتیاط کرنی چاہئے۔
 5 -الکوحل
الکوحل اور شراب  نوشی سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہےان کو مکمل طور پر ترک کر دینا چاہئے۔
 6 - چائے اور کافی
چائے اور کافی تیزابیت پیدا کرتی ہیں  اور تیزابیت کی وجہ سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوجاتاہے۔ چائے اور کافی وغیرہ کو اگر کم یا ترک کردیا جائے تواس سے تقریبادس درجے تک بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے۔
 7۔ سگریٹ نوشی۔
سگریٹ کا ہر کش بلڈ پریشرمیں اضافہ کردیتا ہے ۔بلڈ پریشر کے خطرات سے نجات کیلئے سگریٹ نوشی کو ترک کرنا لازمی ہے۔ 
 8 ۔ ذہنی دبائو۔
ذہنی دبائو بلڈ پریشرکے اضافے میں بہت اہم رول ادا کرتاہے۔اگر زہنی دبائو کی صورت میں مضرِ صحت خوراک ،کافی چائے ، شراب یا سگرٹ استعمال کرتے ہیں تو اس سے نہایت خطرناک صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔ زیادہ خواہشات کی عادت ترک کرکے صبر اور شکر کی عادت اختیارکریں۔
 9۔ جگر اور گردے
جگر اور گردے اگر پورا اور صحیح کام نہ کر رہے ہوں تو اس سے بھی بلڈ پریشر لازمی طور پر متا ثر ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ بلڈ پریشر کے مریض وقتا فوقتا لیب ٹیسٹ کرواتے رہیں اور خاص طور پر لیور اور کڈ نی کے فنکشنز کے بارے میں محتاط رہیں۔
 10 ۔ شوگر
شوگر اور بلڈ پریشر میں گہراتعلق ہے۔ شوگر کےزیادہ تر مریض بلڈ پریشر کے بھی مریض  ہوتے ہیں۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے شوگر کو کنٹرول میں رکھنا بھی لازمی ہے۔
11۔ کولیسٹرول
خون میں کولیسٹرول کی زیادہ مقدار دل کی بیماریوں کےلئے" تین بڑے خطراتی" عوامل میں سے ایک ہے۔ باقی دو عوامل سگرٹ نوشی اور بلڈ پریشر ہیں۔ خون میں کولیسٹرول کی مقررہ حد سے زیادہ مقدارسے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتاہے۔ باقاعدگی سے کولیسٹرول چیک کرواتے رہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ٹوٹل   کولیسٹرول کی سظح 200 ملی گرام فی ڈیسی لٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔
12۔ بلڈ پریشر اور سانس لینا۔
مختلف حوالوں سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روزانہ پندرہ سے بیس منٹ تک لمبے سانس لینے کی ورزش کرنےسے سسٹولک بلڈ پریشر 14درجے تک اور ڈایا سسٹولک بلڈ پریشر 9 درجے تک کم ہو جاتاہے۔



Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: