شیخ رشید نے عمران خان کا پلس پوائنٹ بتا دیا 8 جون 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:48:00 AM -
  • 0 comments
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کا پلس پوائنٹ بتاتے ہوئے کہاہے کہ خان صاحب کے مخالفین چور ہیں۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے پاک فوج کے عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج کے جوان نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف اب بھی وکٹ کے دونوں طرف کی سیاست کر رہے ہیں،میں بتا چکا ہوں نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست مختلف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے لئے راستہ بناتے ہیں۔
شیخ رشید نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو مشورہ دیا کہ وہ ی آئی خان میں اپنی زمینوں پر نظر رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا پلس پوائنٹ یہ ہے کہ ان کے مخالف چور ہیں، میرے بارے میں باتیں کرنےوالے سب جیل کا مال ہیں،بڑی اسکرین پر کوئی بڑی تبدیلی نظر نہیں آرہی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ28 اگست کو میرا سال پورا ہو جائے گا، خود کو قوم کے سامنے پیش کروں گا،پاکستان ریلوے نے اس عید پر ایک ارب روپے کا بزنس کیا، کوٹ لکھپت جیل اور رائیونڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد سندھ کا دورہ کر رہا ہوں،صوبے میں ریلوں کا جال بچھا رہا ہوں،مجھے اب پتا چلا کہ چینی مافیا سبسڈی لے گیا، میں وزیراعظم عمران خان سے اس مافیا کے متعلق بات کروں گا۔
شیخ رشید نے استفسار کیا کہ کہاں گئے پچھلے 9 ماہ کے احتساب کا عمل؟ کدھر گئیں پبلک اکاونٹس کمیٹیاں؟
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: