انگلینڈ کا بنگلادیش کو 387 رنز کا ہدف 8 جون 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:40:00 AM -
  • 0 comments
انگلینڈ کے بیٹسمینوں نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے لیگ میچ میں بنگلادیش کو جیت کے لئے 387 رنز کا ہدف دے دیا۔
کارڈف میں کسی بھی ٹیم کا یہ سب سے بڑا اسکور ہے۔
جیسن رائے نے 121 گیندوں پر 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انگلش اوپنرز جیسن رائے اور جونی برسٹو نے 128 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، بیرسٹو 51 رنز بنا کر مشرفی مرتضی کا شکار ہوگئے۔
جیسن رائے اور جو روٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز جوڑ کر اسکور 205 تک پہنچادیا، جو روٹ 21 رنز بناکر محمد سیف الدین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
مجموعی اسکور میں 30 رنز کے اضافے پر جیسن رائے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مہدی حسن مرزا کا شکار ہوگئے۔
بٹلر نے برق رفتار 64 اور کپتان ایون مورگن نے 35 رنز بنائے۔
میچ کے آخری لمحات میں پلنکیٹ نے 9 گیندوں پر 27 اور کرس ووکس نے 8 گیندوں پر 18 رنز بناکر ٹیم اسکور 386 تک پہنچایا۔
محمد سیف الدین اور مہدی حسن مرزا نے دو، دو جبکہ مشرفی مرتضیٰ اور مشفق الرحیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلادیش کی ٹات جیت کر فیلڈنگ
اس سے قبل کرکٹ ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں بنگلہ دیش نے میزبان ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: