انڈونیشیا، روزانہ 3 ہزار روزداروں کی منفرد افطاری 25 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:36:00 AM -
  • 0 comments
انڈونیشیا کے صوبے جاوا کے شہر جوگجا میں رمضان المبارک کے مہینے میں روزانہ 3ہزار سے زائد مسلمانوں کو افطار کروانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اپنے طرز کی اس منفرد افطار ی میں تلی ہوئی پھلیاں، تلی ہوئی چکن کے ساتھ ابلے ہوئے چاول اور ایک خاص انڈونیشیا ئی ڈش تیار کی جاتی ہے
جوگجا میں قائم ایک مسجد کا عملہ ان تمام اشیاء کی 3ہزار پلیٹیں روزانہ افطار سے پہلے تیار کرتا ہے ۔مسجد کے باہر دسترخوان لگایا جاتا ہے جس میں شہر کےلوگوں کے علاوہ دیگر لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوگجا کی مسجد کی یہ روایت سن 1973 سے قائم ہے۔
رمضان المبارک کی رونقوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے مسجد کے باہر بازار بھی لگایا جاتا ہے جس میں مناسب قیمتوں میں اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: