یئرمین نیب کا طیبہ گل اور فاروق نول کیخلاف ریفرنس دائر 25 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:46:00 AM -
  • 0 comments
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مبینہ آڈیو، ویڈیو معاملے میں ملوث طیبہ گل اور فاروق نول کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔
نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے،جس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو 6 شکایت موصول ہوچکی ہیں،ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44لاکھ 50ہزار روپے کا فراڈ کیا۔
ریفرنس کے مطابق گروہ نے چیئرمین سمیت متعداد افراد کو بلیک میل کیا،ملزمان کے خلاف 36گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کرائے۔
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17جون کو طلب کرلیا ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: