برازیل کے نائٹکلب میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک 20 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:39:00 AM -
  • 0 comments
برازیلیا: 
برازیل کے نائٹ کلب میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 11 افراد کو قتل کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تین کاروں اور دو موٹر سائیکل سوار 7 مسلح حملہ آوروں نے نائٹ کلب پر دھاوا بول دیا، اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 11 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 6 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔
ریسکیو ادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 15 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ جرائم پیشہ افراد کی آماج گاہ ہے اور فائرنگ کا واقعہ بھی دو گروہ کے درمیان تنازع لگتا ہے تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ لاشوں کی شناخت کے بعد حقائق سامنے آنے کی امید ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: