محبوب کی جدائی میں رونے سے وزن کم ہوتا ہے، تحقیق ،01 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:47:00 AM -
  • 0 comments
کراچی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک شخص اپنی زندگی میں اوسطاً 16.5؍ گیلن ( 70؍ لٹر سے زیادہ) آنسو بہاتا ہے۔ تاہم، کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے جذبات اور آنسوئوں کو چھپا کر رکھتے ہیں اور اشک بہانے پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو یہ بتایا جائے تو کیا ہوگا کہ جذبات پر قابو نہ پا کر اگر روئیں تو وزن بڑھنے کا امکان کم ہو جاتا ہے؟ جی ہاں! تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ محبوب کی جدائی میں رونے والے افراد کا وزن دکھ سے کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، جذبات پر قابو نہ پا کر رونے والے افراد کے آنسوئوں میں مخصوص ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو کارٹیسول کی سطح کو بڑھا دیتا ہے، انہیں پرولیکٹن، لیو اینکفلن اور ایڈرینو کورٹیکو ٹروپن (اے سی ٹی ایچ) کہا جاتا ہے۔ یہ تمام ہارمونز اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب ہم شدید دبائو کا شکار ہوتے ہیں، ان ہی سے ہمارا وزن کم ہوتا ہے اور دل کو سکون بھی ملتا ہے۔اس سلسلے میں ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ رونے کیلئے بہتر وقت شام سات سے رات 10؍ بجے تک ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب لوگ اپنے محبوب کے
ساتھ ہوتے ہیں یا اپنی پسندیدہ فلم دیکھتے ہیں جو انہیں رونے پر مجبور کر دیتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ کا ریلیشن شپ ختم ہو چکا ہے اور آپ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں تو دل کی بھڑاس نکالیں۔ دل کھول کر رونے سے بوجھ کم ہو جاتا ہے اور اس عمل سے ہمیں اپنے ذہن کو سکون دینے اور نئی شروعات کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: