قائداعظم کے پڑنواسے نیس واڈیا کوجاپان میں منشیات رکھنے پر 2سال قید کی سزا ,01 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:06:00 AM -
  • 0 comments
لاہور(صابر شاہ) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پڑنواسے نیس واڈیا کو جاپان میں منشیات رکھنے کے الزام میں 2سال قید کی سزا سنادی گئی ، بھارتی میڈیا کے مطابق نیس واڈیا کو شمالی جاپان کے ایک ایئر پورٹ سے سنیفر ڈاگ کی نشاندہی پر ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا گیا تھا ، عدالت نے نیس واڈیا کو 2سال قید کی سزا سنائی تاہم ان کی طرف سے25گرام منشیات رکھنے کے اعتراف کے بعد سزا 5سال کیلئے موخر کردی گئی ، ابتدا مارچ میں نیس واڈیا کی گرفتاری اور سزا کی خبر سے واڈیا گروپ کے شیئر کی قیمت میں 17فیصد کمی واقع ہوئی ،47 سالہ نیس واڈیا بھارت کے ممتاز پارسی صنعتکارنسلی واڈیا کے بیٹے ہیں جو قائد اعظم محمد علی جناح اور رتنابائی ( رتی ) کی اکلوتی بیٹی دینا کے بیٹے تھے ،دینا جناح نے صنعتکارنویلی واڈیا سے اپنے والد کی مرضی کے بغیر شادی کی ،1944 میں ان کے ہاں نسلی واڈیا کی پیدائش ہوئی ،74 سالہ نسلی واڈیا کے اثاثوں کی مالیت 7بلین ڈالر ہے،ان کی بیوی سابق ایئر ہوسٹس مورین واڈیامس انڈیا مقابلہ حسن کی روح رواں ہیں۔ 2004
میں نسلی واڈیا اپنی والدہ دینا اور بیٹوں نیس اور جہانگیر کے ساتھ پاکستان کے دورے پر آئے تھے، دورے کے دوران قائد کے خاندان نے کراچی میں مزار قائد اور مزار فاطمہ جناح پر حاضری دی، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز جاری تھی ۔ نیس واڈیا 283 سال قدیم واڈیا گروپ کے وارث ہیں جس کے اثوں کی مالیت 13بلین ڈالر کے قریب کے ہے ، نیس واڈیا معروف انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم کے مشترکہ مالک بھی ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: