نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تا ریخ کا اعلان -30 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:13:00 AM -
  • 0 comments
کراچی: 
اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

بینک دولت پاکستان نے گزشتہ سالوں کی طرح رواں سال بھی عیدالفطر پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کیلئے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس کا اعلان کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کمرشل بینکوں کی نامزد ’ای برانچز‘ سے نئے نوٹوں کا اجرا 20 مئی 2019ء سے 31 مئی 2019ء تک جاری رہے گا، نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کیلئے ایک ایس ایم ایس پر چارجز تقریباً 2 روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔ اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند فرد کو شارٹ کوڈ 8877 پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا، جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ ’ای برانچ‘ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔
یس ایم ایس بھیجنے والے فرد کو ایک جوابی ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ، ای برانچ کا پتہ اور ریڈیمشن کوڈ کے مؤثر ہونے کی آخری تاریخ لکھی ہوگی، کوڈ زیادہ سے زیادہ دو یوم (ورکنگ ڈیز) کیلئے مؤثر ہوگا، صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ / اسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877 سے موصولہ ریڈیمشن کوڈ لے کر متعلقہ ای برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹ مل جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق نئے نوٹ ملک بھر کے مختلف بینکوں کی 142 شہروں کی 1700 شاخوں سے دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ مرکزی بینک کی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر سے بھی شہری نئے کرنسی نوٹ حاصل کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10روپے کی 3 گڈیاں، 50 اور 100 روپے کی ایک ایک گڈی ہے، ایک شناختی کارڈ / اسمارٹ کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے، کسی مختلف موبائل فون نمبر سے وہی سی این آئی سی / اسمارٹ کارڈ نمبر، یا اسی موبائل فون نمبر سے کوئی اور سی این آئی سی / اسمارٹ کارڈ نمبر بھیجا گیا تو کوئی ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں کیا جائے گا، بلکہ بھیجنے والے صارف کو ایس ایم ایس کی اضافی لاگت ہی اٹھانی پڑے گی۔
عوام کو معلومات / شکایات کی صورت میں مدد دینے کیلئے ایس بی پی بی ایس سی نے ایک ہیلپ ڈیسک 111008877 قائم کی ہے جس سے نیشن وائڈ ڈائلنگ کوڈ کے ذریعے رابطہ اس طرح ممکن ہے، پنجاب کیلئے 042 کوڈ، سندھ اور بلوچستان کیلئے 021 کوڈ اور خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کیلئے 051 کوڈ، ہیلپ ڈیسک کی سہولت صرف دفتری اوقات میں میسر ہوگی۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: