ڈاکٹر ڈنشا کا زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا اعتراف 30 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:25:00 AM -
  • 0 comments
جعلی اکائونٹس کیس میں ملزم ڈاکٹر ڈنشا نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا اعتراف کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جعلی اکائونٹس کیس میں تفتیش کے دوران گلیکسی کنسٹرکشن کمپنی کے شیئرہولڈر ڈاکٹر ڈنشا نے نیب افسران کے سامنے بیان دیدیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ڈنشا نے کہا کہ سندھ ریونیو افسروں کی مدد سے باغ ابن قاسم میں قیمتی اراضی غیر قانونی طریقے سے الاٹ کروائی۔
ذرائع کے مطابق باغ ابن قاسم میں پلاٹ نمبر 5،6 کا ایریا 9436 سے بڑھاکر 17336 اسکوائرفٹ کیا گیا۔
ڈاکٹر ڈنشا نے اعتراف کیا کہ کنسٹرکشن کمپنی کے ذریعے 2769 اسکوائر فٹ زمین 27 جولائی 2008 کو غیر قانونی طریقے سے الاٹ کروائی۔
ستمبر 2008 کو باغ ابن قاسم میں 10811 اسکوائر فٹ اراضی کمیٹی میٹنگ کے ذریعے الاٹ کروائی۔
ذرائع کے مطابق نیب افسران کے روبرو ڈاکٹر ڈنشا نے انکشاف کیا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے افسروں نے بھی الاٹمنٹ میں ساتھ دیا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: