بلوچستان میں 150 ہندو یاتری سیلابی ریلے میں پھنس گئے ایک کی لاش مل گئی- 13 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:52:00 AM -
  • 0 comments
کوئٹہ: 
بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں 150 ہندو یاتری سیلابی ریلے میں پھنس گئے، جب کہ ایک یاتری کی لاش مل گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں کچھی کے پہاڑی علاقوں میں 150 ہندو یاتری سیلابی ریلے میں پھنس گئے، جن میں سے ایک کی لاش ملنے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندو یاتری 11 اپریل کو اپنا مذہبی تہوار منانے ہری سر مندر گئے تھے، ہندو یاتری اونٹوں پر اپنے مذہبی مقامات کی یاترا پر گئے تھے، جہاں وہ سیلابی ریلے میں پھنس گئے، انہوں نے بلوچستان حکومت سے مدد کی اپیل کی تو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر نصیر آباد اور ڈپٹی کمشنر کچھی کو فوری مدد کی ہدایت کی ہے۔
مشیر مذہبی امور دنیش کمار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندو یاتری اونٹوں پر اپنے مذہبی مقامات کی یاترا پر گئے تھے تاہم ان کے 10 سے زائد اونٹ سامان سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور ایک یاتری کی لاش بھی ملی ہے،  مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، امدادی ٹیمیں مذکورہ علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہیں ۔ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نے لاپتہ ہندو یاتریوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ یاتریوں سے رابطہ ہو گیا ہے اور پتہ چلا ہے کہ انہوں نے ایک اونچے ٹیلے پر پناہ لے رکھی ہے اور ان تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: