مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔ 13 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:01:00 AM -
  • 0 comments
لاہور: 
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 11 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے سزا معطل کردی تھی تاہم عدالت کی جانب سے روبکار جاری نہ ہونے کے باعث حنیف عباسی کو کوٹ لکھپت جیل میں ہی رہنا پڑا اور اب انہیں جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
جیل سے باہر آنے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے حنیف عباسی پر گل پاشی کی اور نعرے لگائے، کارکنوں کے جشن کے باعث فیروز پور روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے آج حنیف عباسی کو آزادی کا پروانہ ملا اور ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے روبکار جاری کیا، روبكار 50، 50 لاكھ كے دومچلكوں كی تصدیق كے بعد جاری كیا گیا۔
حنیف عباسی کے بیٹے حماس عباسی نے روبکار ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 ماہ بعد والد کو رہائی ملنے پر خدا کے بے حد شکرگزار ہیں اور پارٹی قیادت سمیت کارکنان کے تعاون کے بھی مشکور ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: