ٹھٹھہ کے قریب مسافر ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام - 13 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:04:00 PM -
  • 0 comments

ٹھٹہ: 
جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھٹہ کے قریب دھابیجی اور جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے درمیان دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر بم نصب کررکھا تھا، شر پسندوں کا مقصد مسافر ٹرین کو نشانہ بنانا تھا۔
بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر حیدر آباد سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم پہنچ گئی، جس نے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر نصب بم میں 500 گرام بارودی مواد تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جانا تھا۔
Source-


Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: