نرسنگ کا تین سالہ ڈپلومہ ختم 4 سالہ گریجوویشن کورس متعارف کرا دیا گیا 27 مارچ 20129

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:52:00 AM -
  • 0 comments

کراچی: 
وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی بار نرسنگ ڈپلومہ کورس ختم کردیاگیا اوراس کی جگہ 4 سالہ گریجویشن جنرنک نرسنگ کورس متعارف کرا دیا گیا۔

پاکستان نرسنگ کونسل حکومت پاکستان کی جانب سے چاروں صوبائی سیکریٹریز و ڈائریکٹران صحت ،چاروں صوبوں کے نرسنگ ڈائریکٹران، حکومت کے ماتحت چلنے والے سرکاری اسکولوں و کالجوںکے پرنسپلز، پرائیویٹ نرسنگ اسکولوں سمیت آرمڈفورسز کے تحت چلنے والے نرسنگ اسکولوں کی انتظامیہ کو 19 مارچ کو لیٹر نمبر F.7.184.Admin جاری کر دیا یہ لیٹرپاکستان نرسنگ کونسل کی رجسٹرارکے دستخط سے جاری کیاگیا ہے جوصوبہ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سیکریٹری صحت اور ڈائریکٹران صحت کوبھیجاگیا ہے۔
مکتوب میں کہاگیا ہے ملک بھرکے سرکاری وپرائیویٹ اور آرمڈ فورسزکے ماتحت چلنے والے نرسنگ اسکولوں میں3 سالہ نرسنگ ڈپلومہ کورس ختم کر دیا گیا ہے اوراب ڈپلومہ کورس میں داخلے نہیں دیے جائیںگے اور اس کورس کی جگہ 4 سالہ جنرنک نرسنگ (بیچلرآف سائنس ان نرسنگ) ڈگری کورس شروع کیاجارہا ہے جس میں انٹرسائنس بیالوجی میں کم سے کم 50 فیصد نمبرحاصل کرنے والے امیدوار داخلوںکے لیے درخواست دینے کے اہل ہوںگے اس سے قبل 3 سالہ نرسنگ ڈپلومہ کورس میں میٹرک سائنس امیدواروں کو داخلے دیے جاتے تھے۔
صوبائی محکمہ صحت سندھ نے پاکستان نرسنگ کونسل کے لیٹرپر عمل درآمد کرتے ہوئے کراچی کے3 نرسنگ اسکولوں جس میں سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد سندھ نرسنگ، سندھ گورنمنٹ کورنگی اسکول اورسندھ گورنمنٹ لیاری نرسنگ اسکول میں4سالہ جنرنک نرسنگ میں کورس متعارف کرادیا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کونسل آف نرسنگ نے دنیا بھر سے 3 سالہ نرسنگ ڈپلومہ کورس ختم کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد 3 سالہ نرسنگ ڈپلومہ کورس دنیا کے دیگر ممالک سے ختم کردیا تاہم پاکستان میں 5سال بعد انٹرنیشنل کونسل آف نرسنگ کے احکام پر عملدرآمد شروع کیاگیا۔
Source.

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: