نیب کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر گرفتار کر سکتا ہے۔ سپریم کورٹ 27 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:40:00 AM -
  • 0 comments
اسلام آباد: 
سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو( نیب) کے اختیارات کی تشریح کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ نیب کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کرسکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے جلیل ارشد کے خلاف کیس میں نیب کے گرفتاری اختیارات کی تشریح کر دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا کہ نیب کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کر سکتا ہے۔
جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے حکم نامہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہوں تو گرفتاری کا مکمل اختیار ہے، ایسی گرفتاری کے لیے پیشگی اطلاع شرط نہیں، توقع ہے کہ نیب اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہیں کرے گا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: