پنجاب میں خطرناک انفلوئنزا وائرس سے سینکڑوں مور ہلاک 27 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:19:00 AM -
  • 0 comments
لاہور: 
 پنجاب کے مختلف اضلاع میں نجی بریڈنگ سینٹرزمیں خطرناک انفلوئزا ایچ 5 وائرس سے سینکڑوں مور ہلاک ہوگئے۔

لاہور سمیت  پنجاب کے مختلف اضلاع میں نجی بریڈنگ سینٹرز میں خطرناک انفلوائزا ایچ 5 وائرس سے سینکڑوں موروں کی ہلاکتوں کی وجہ سے پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری پارکوں، چڑیا گھروں اوربریڈنگ سینٹرزمیں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے ایک سینئرویٹرنری آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جاتی عمرہ میں سابق وزیراعظم کے فارم ہاؤس میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 سے زیادہ مورخطرناک وائرس انفلوئزا سے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دیگرمختلف نجی بریڈنگ سینٹرزمیں بھی کم تعداد میں موروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
اس طرح کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد پنجاب وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھرمیں چڑیاگھروں، وائلڈلائف پارکوں اوربریڈنگ سینٹرزمیں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے انفلوئزا اور این ڈی وائرس سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں۔
Source.

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: