وزیر اعظم کا شہید نعیم کو قومی ایوارڈ دینے کا اعلان 17 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:31:00 AM -
  • 0 comments

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں حملہ آور کودہشت گردی سے روکنے کی کوشش کرنے والے نعیم رشید پر فخر ہے۔ 
دہشت گردکو قابو کرنے والے شہید میاں نعیم رشید کو قومی ایوارڈ دینے کا اعلان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ’ہم کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘


عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’پاکستان کو میاں نعیم رشید پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشت گرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔ ان کے حوصلے کو قومی انعام کے ساتھ یادگار بنایا جائے گا۔‘
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ 

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: