شیخ رشید کے پاس دو ارب روپے کی جائیداد ہے، رانا ثناء ہفتہ 5 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:00:00 AM -
  • 0 comments
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اور مشاہداللہ خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اسلام آباد میں مشاہداللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کے پاس دو ارب روپے کی جائیداد ہے ، اس کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں، شيخ رشید نے لوگوں کے پیسے دینے ہیں، لوگ ان سے رابطہ کررہے ہیں کہ وہ شیخ رشید سے متعلق بیان حلفی دینے کو تیار ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید نوازشریف کےووٹ پر منتخب ہوئے، 6مرتبہ وزیر رہے، شیخ رشید نے دو سیٹوں پر الیکشن لڑا اور کہتے رہے ہیں کہ یہ نوازشریف کی امانت ہیں، جو سیٹ چھوڑی اس پر بھتیجےکو لڑایا جسے بدترین شکست ہوئی، اس بار پھر بھتیجےکو الیکشن لڑایاجو بمشکل چند سو ووٹوں سےجیتا۔
اس موقع پر مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جن کو برا بھلا کہہ رہےہیں، انہی لوگوں نے ملک کو مشکل ترین وقت سےنکالا، پورے ملک کے عوام کو پتا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف ہی نجات دہندہ ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا۔
مشاہداللہ نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے شہید بےنظیر کے خلاف انتہائی بےہودہ گفتگو کی اور معافی مانگ کر جیل سے باہر نکلے تھے۔
Source- https://jang.com.pk/news/594844-rana-sanaullah-mushahid-ullah-critisized-sheikh-rasheed-ahmed

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: