صحت مند زندگی کا بنیادی اور سب سے بڑا راز

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 9:55:00 PM -
  • 0 comments

توانا اورصحت مند زندگی گزارنے کیلئے یوں تو مختلف بیماریوں کے ڈاکٹروں، طبیبوں ،سائنسدانوں اور نیوٹریشن کے ماہرین کی سینکڑوں کتابیں ہدایات سے بھری پڑی ہیں لیکن ان تمام ماہرین کی ہدایات کو اگر ایک فقرے میں بیان کرنا ہو تو وہ یہ ہے کہ زندگی فطری اورقدرتی( نیچرل) اصولوں کے تحت گزاری جائے۔ 
جس قدر ہم فطری اصولوں اور قدرتی حالات سے دور ہوتے جاتے ہیں اسی قدرہمارے لیئے صحت کے مسائل پیدا ہوتے جاتے ہیں۔ زندہ رہنے کیلئے انسان کو ہوا (آکسیجن) ، غذا ،اور پانی کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں کو ہم نیچرل یا قدرتی حالت میں استعمال یا حاصل کریں گے اسی قدر یہ ہمارے لیئے نفع بخش ہونگی۔
آکسیجن
زندہ رہنے کیلئے ہوا یعنی آکسیجن کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ جو لوگ قدرتی ماحول اور صاف ستھری ٖفضا میں زندگی گزارتے ہیں وہ زیادہ صحت مند اور توانا ہوتے ہیں بنسبت ان لوگوں کے جو بڑے شہروں کی آلودہ فضا اور تنگ و تاریک ماحول میں زندگی بسر کرتے ہیں۔ اسی طرح جو لوگ دن رات چھت کے نیچے سائے میں رہتے ہیں دھوپ ان کے جسم پر بہت کم پڑتی ہے وہ جسمانی طورت پر کمزور ہو جاتےہیں ان کی ہڈیاں بھی کمزور ہوتی ہیں کیونکہ سورج کی روشنی بھی توانائی مہیا کرتی ہے۔ سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہت بڑا قدرتی ذریعہ ہے۔
خوراک
اللہ تعالیٰ نے انسان کی خوراک کیلئے جو اشیا اناج ،دالیں، سبزیاں، پھل پیدا کیئے ہیں یہ تمام اشیائ نیچرل یا قدرتی حالت میں غذائیت ،دوا اور شفا کا خزانہ ہیں ۔  ہم اس قدرتی خوراک کوجس قدر پکاتے اور ریفائن کرتے جاتے ہیں اسی قدر ان کی غذائیت ضائع ہو تی جاتی ہے۔
 قدرتی حالت میں تمام اناج  فروٹس اور سبزیاں موجودہ دور کی خطرناک بیماریوں ،کینسر ، بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک،کولیسٹرول برین سٹروک سے محفوظ رکھنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہم جس قدر ان کو پکاتے اور ریفائن کرتےہیں، ان کو زیادہ لذیز بنانے کیلئے ان میں طرح طرح کے بازاری، مصالحے ، نمک ، چینی، اور گھی وغیرہ ملا کر ان کو ثقیل بنا دیتے ہیں اور ان میں موجود قدرتی غزائیت ضائع کر دیتے ہیں اورصحت کیلئے نقصان دہ بھی بنا دیتئے ہیں۔
فاسٹ فوڈ بیکری کی مصنوعات، بیوریجیز ، آئس کریم، چاکلیٹ اور دوسری  بازاری کھانے پینے کی چیزیں عام ہو رہی ہیں جن میں ناقص قسم کے آئل ،جمے ہوئے ہائیڈروجنیٹڈ گھی ، تیز نمک، اوربہت زیادہ چینی استعمال کی جاتی ہے۔ جنکی وجہ سے، بلڈپریشر، شوگر، ہارٹ اٹیک، برین سٹروک اور کینسر جیسے امراض مین تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنے آپ کو ان مہلک امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے فاسٹ فوڈ، بیکری کی مصنوعات، کولڈڈرنکس ، آئس کریم اور دوسری بازاری کھانے پینے کی اشیائ سے مکمل پرہیز کرناچاہئے۔
گھروں میں جما ہوابناسپتی گھی ہرگز استعمال نہیں کرناچاہئے۔ اس کی بجائے کوئی معیاری آئل استعمال کرناچاہئے۔ 
آٹا ایسا استعمال کریں جس میں سے چھان بورا اور سوجی وغیرہ نہ نکالی گئی ہو اس میں گندم کے تمام اجزا موجود ہوں۔ ساری غزائیت گندم کے چھلکے میں موجود ہوتی ہے میدہ میں کوئی غزائیت نہیں ہوتی اور یہ صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔
پانی
صحت مند رہنے کیلئے صاف قدرتی پانی کی بہت زیدہ اہمیت ہے۔ ہمیشہ صاف اور آلودگی سے پاک پانی استعمال کریں۔ کثیف اور آلودہ پانی بہت ساری امراض کا سبب بنتا ہے ۔ کولڈ ڈرنکس اور دوسرے بازاری جوسز اور مشروبات سے پرہیز کریں ان میں نمک ، چینی ، بہت زیادہ موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ کلر اور کیمیکلز وغیرہ بھیئ ملے ہوتےہیں جو صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: