کالی مرچ BLACK PEPPER

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 8:48:00 PM -
  • 0 comments

کالی مرچ مصالحوں کا اہم ترین جز ہے۔ اسے مصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔ دماغ، نظامِ ہضم، اور قوتِ باہ کیلئے بہترین ٹانک ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بکٹیریل خصوصیات کی حامل ہے۔
عربی میں اسے فلفل اسود، فارسی فلفل سیاہ، اردو کالی مرچ اور انگریزی مین بلیک پیپر Black Pepper کہتے ہیں۔
کالی مرچ کا پودا تنو مند ہموار اورسدا بہار ہوتا ہے۔ اس کے پتے نوکدار اور پانچ سے 6 انچ تک لمبے 2 سے تین انچ چوڑے ہوتے ہیں۔ بڑی شاخوں سے 4 انچ کے قریب چھوٹی شاخیں پھوٹتی ہیں جن کے چاروں طرف کالی مرچیں چمٹی ہوتی ہیں۔ 
ابتدا میں ان کا رنگ سبز ہوتا ہے ، پھر پک کر سرخ ہو جاتا ہے ،خشک ہونے پر ان کا رنگ سیاہ ہو جاتا ہے۔ 
 سفید مرچ 
کالی مرچ  کو پانی میں بھگو کر اس کا سیاہ چھلکا اتار دیا    جا ئے تو یہ سفید مرچ بن جاتی ہے۔ اس کا ذائقہ کم تیز ہوتا ہے۔
مزاج ۔ گرم درجہ سوم، خشک درجہ سوم ۔
رنگ ۔ سیاہ
ذائقہ- تیز چربرہ
مقدار خوراک - تین رتی سے ڈیرھ ماشہ
ایک بیل دار نبات کے گول جھر یدار پھل ہیں۔
افعال و استعمال
1 ۔ محللِ اورام و ریاح ، جازبِ رطوبت ،جالی مصلح بلغم، مقوی اعصاب، حافظہ، معدہ وجگر ہے۔ 
2 ۔ دل کی حرکت کو تیز کرتی ہے۔ ریاح کو ختم کرتی ہے۔
3 ۔ نظامِ ہضم کی ادویات میں اسکا استعمال بکثرت ہوتا ہے۔ نظامِ ہضم کوبہتر کرنے کیلئے کالی مرچ بہت مفید ہے۔ 
4 ۔ زہر کو قے کے ذریعے خارج کرتی ہے۔ 
5 ۔ دانتوں کے رطوبتی درد، دماغی اور سرد امراض میں مفید
 ہے۔ 
6 ۔ وزن کم کرنے کیلئے بہترین دوا ہے۔  
7 ۔ جوڑوں کے درد کیلئے اسکا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ 
8۔ نزلہ زکام کو دور کرنے کیلئے اس کا استعمال آزمودہ ہے۔ 
9 ۔ کالی مرچ کا باقاعدہ استعمالجلد کو صحت مند بناتا ہے۔ 
10 ۔ غذا کو جسم میں جزب کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ 
11 ۔ کالی مرچ بہترین اینٹی آکسیڈنٹ اور انٹی بکٹیریل ہے۔ 
12۔  دل دماغ اور دا نتوں کو صحتمند رکھتی ہے۔ 
13 .کینسر اور کئی دوسری بیمارئوں کو روکتی ہے۔
14 ۔ افسردگی کو دور کرتی ہے۔ 

ہیضے کا علاج
مرچ سیاہ 2تولے، ہینگ ایک تولہ، کافور ایک تولہ، افیون ایک تولہ ، سب پیس کر آک کے پھول 15 تولہ میں کھرل کریں ۔ 
جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنا کر پودینے کے عرق کے ساتھ استعمال کریں۔
زکام
کالی مرچ زکام اور بخار کیلئے بہت مفید ہے۔ کالی مرچ کے 6 دانے پیس کر قدرے چینی ملا کر ایک کپ گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنا  زکام کیلئے فائدہ مند ہے۔ کالی مرچ کا سفوف ایک گرام گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے پسینہ آکر بخار اتر جاتا ہے۔ 
اعصابی درد
فلفل سیاہ کے بیرونی استعمال سے بالائی شریانیں پھیل جاتی ہیں اور جلد کی برہمی دور ہو جاتی ہے. کھانے کا ایک چمچ سفوف کالی مرچ تلوں کے تیل میں اس وقت تک پکائیں جب تک کہ سارا مواد کالا نہ ہو جائے۔جوڑون کے درد اور اعصابی درد کیلئے اس تیل کی مالش نفع بخش ہوتی ہے،
نظامِ ہضم کی خرابیاں
کالی مرچ نطامِ ہضم کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ اعضائے ہضم پر اس کے محرک اثرات کی وجہ سے لعابِ دہن اور معدہ کی رطوبتیں بڑھ جاتی ہیں۔ اس سے بھوک بھی بڑھتی ہے،کالی مرچ کا سفوف اچھی طرح شکر میں ملا کر دینا بد ہضمی کو دور کرتا ہے۔ چائے کا چمچ ایک چوتھائی کالی مرچ کا سفوف گاڑھی لسی یا دہی میں ملا کر  استعمال کرنا بد ہضمی کو دور کرتا ہے۔ معدے کے بوجھل پن کیلئے مفید ہے۔ 
 دانتوں کی بیماریاں 
کالی مرچ کے سفوف کو عام کھانے کے نمک میں ملاکر منجن کے طور پر استعمال کرنا دانتوں کی بے شمار بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کا روزانہ استعمال مسوڑھوں کے امراض، دانت درد اور دانتوں کاحساس پن دور کرتا ہے۔ 
نامردی کا علاج
کالی مرچ 6 دانے مغز بادام 6 عدد روزانہ دودھ کے ساتھ استعمال کرنا زبردست اعصابی ٹانک ہے،جنسی کمزوری کو دور کرنے کیلئے ایک عمدہ تحفہ ہے۔


Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: