بڑا اورچھوٹا لوبیا(غذائی افادیت اور صحت پر اثرات)

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:44:00 AM -
  • 0 comments
تمام قسم کے لوبیا سرخ ، سفید ، سیاہ، یا گہرے سرخ رنگ والے چھوٹے یا بڑے نباتاتی پروٹین کا بہت ہی اچھا  ذریعہ ہیں۔ لوبیا  قدرتی طور پر چکنا ئی، سوڈیم، اور کولیسٹرول فری قدرتی لزیز خوراک ہے۔
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ باقاعدگی سے لوبیا استعمال کرنے والوں کو بہت سے صحت بخش فوائد حاصل ہوتے ہیں اور وہ بہت سی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
شوگر
لوبیا میں دیر سے ہضم ہونے والے کاربوہائیڈریٹ، فائبر اور پروٹین موجود ہے جس کی وجہ سے لوبیا بہت ہی فائدہ مند خوراک ہے کیونکہ اس سے جسم کیلئے انسولین کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔ان خصوصیات کی وجہ سے لوبیا شوگر کے مریضوں کیلئے بہت ہی صحت بخش قدرتی غزا ہے۔
امراضِ قلب
دل کے مریضوں کیلئے لوبیا ایک صحت بخش خوراک ہے کینکہ جو اس میں موجود ہے وہ دل کی صحت کیلئے فائدہ مند ہےاور جو غذائیت اس میں نہیں ہے وہ دل کیلئے نقصان دہ ہے۔
لوبیا میں فائبر اور پوٹاشیم موجود ہیں جودل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں ۔ لوبیا میں چکنائی اور کولیسٹرول نہیں پائے جاتے جوکہ دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔
موٹاپا
اور ویٹ یا موٹاپاعالمی سطح پر وبا کی طرح پھیل رہا ہے۔ اس لیئے ایسی خوراک کیلئے تحقیق اور دلچسپی بڑھ گئی ہے جوجسمانی وزن کو منسب سطح پر قائم رکھنے میں مددگار ہو۔
لوبیا میں  قدرتی طور پر بہت کم چکنائی ہے۔ یہ سوڈیم اور کولیسٹرول فری ہیں۔ فائبر اور پروٹین سے بھرپور خوراک ہے۔
ان خصوصیات کی وجہ سے لوبیا جسم کے وزن کو کم کرنے اور مناسب سطح پر قائم رکھنے کیلئے بہت کار آمد اور صحت بخش غذا ہے۔

آج کل کے جدید دور میں یہ بات عام طور پر کہی جارہی ہے۔ کہ سبزیوں اور دالوں پر مبنی غذا موٹاپے کو کم کرنے کیلئے انتہائی مئوثر ہے۔کیونکہ اس غذا میں چکنائی کم پائی جاتی ہے۔ ایسی غذا جس میں چکنائی کم اور سبزیوں پر مبنی ہو دل کے مریضوں کیلئے بہتریں خوراک ہے۔ اگر اس کے ساتھ کچھ ورزش بھی کرلی جائے تو یہ سونے پر سہاگہ والی بات ہو گی۔ یہ دونوں چیزیں شریانوں اور وریدوں میں جو بھی رکاوٹ آجاتی ہے اس کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان چیزوں کو ترقی یافتہ ممالک میں  عام استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاکہ دل کے امراض میں مبتلا لوگ اس سے پوری طرح فائدہ اٹھاسکیں۔
اس کے ساتھ ساتھ گوشت کھانے میں خاصی کمی واقع ہو رہی ہے۔ عام لوگ اس چیز کو اپنا رہے ہیں ۔
وہ لوگ جن کا وزن کافی بڑھ چکا ہے۔ اور خون میں کولیسٹرول کی مقدار بھی کافی بڑھ چکی ہے ان کیلئے مندرجہ ذیل پروگرام کافی فائدہ مند ثابت ہوگا جس میں خوراک کا تعین کرنا ہوگا۔ 
آپکی خوراک میں چکنائی کی مقدار 10٪ سے کسی صورت زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔اس کے علاوہ تازہ سبزیاں پھل  روٹی چاول شامل کریں اور ان تمام چیزوں مٰیں چکنائی شامل نہیں ہونی چاہئئے۔ اس کے علاوہ چکنائی سے پاک دودھ اور دہی استعمال کرنا ہوگا اور لوبیا کافی مقدار میں استعمال کرنا ہوگا تاکہ جسم کی لحمیات کی ضروریات پوری ہو سکیں۔ اس میں شک نہیں کہ یہ لوبیا گیس پیدا کرتے ہیں۔لیکن اگر انکے ساتھ کچھ انزائم استعمال کر لیئے جائیں تو اس شکائت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس قسم کی خوراک سے انسان 6 ہفتوں میں تقریباً 11 پونڈ وزن کم کر سکتا ہے اور کولیسٹرول بھی نارمل کے قریب آ جائے گا۔
ہمارے ہاں شادیوں اور دوسری تقریبات  میں گوشت کی کم از کم تین چار اقسام  موجود ہوتی ہیں اور وہ بھی تر بتر۔ اس کے علاوہ دال میں وافر چکنائی ڈال دی جاتی ہے۔چاول میں بھی چکنائی موجود ہوتی ہے۔ لہٰزا ان تقریبات میں کیا کھاناہے۔ دل کے امراض میں مبتلا اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو سلاد دہی اور پھل پر گزارا کرنا چاہیئے۔


Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: