زوال کی کوئی حد ہے

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:37:00 AM -
  • 0 comments



پاکستان قومی ائر لائن کا 60 کی دہائی میں دنیا کی پہلی 10 بڑی اور بہترین ایئر لائنز میں شمار ہوتا تھا.
پاکستان قومی ایئر لائنز نے مالٹا ایئر لائن ، سبین بلجیم کی ایئر لائز، سنگا پور ایئر لائنز ، سعودیہ ایئر لائنز ، کو کھڑا کیا اور ان کے مقامی عملے کو ٹرینڈ کیا۔ 
ترکش ایئر لائن کو 70 کی دہائی میں نیا ڈیزائن کرکے مکمل ایئر لائن کا درجہ دلوایا اور ان کے مقامی پائلٹس کو ٹرینڈ کیا۔ 
 پاکستان قومی ایئر لائن نے یو نائیٹڈ عرب عمارات UAE  کی ایمرٹس ایئر لائن کو 80 کی دہائی میں کھڑا کیا ، نہ صرف ٹریننگ دی بلکہ انہیں  3 جہاز بھی لیز پر دیئے ۔ اس وقت پاکستان نیشنل ایئر لائن کے پاس 55 بہترین جہاز تھے۔ 
پاکستان نیشنل ایئر لائنز سے لیز پر لیئے گئے 3 جہازوں سے ایمرٹس ایئر لائنز نے UAE کی پہلی پرائیویٹ ایئر لائنز کا درجہ حاصل کیا۔
آج ایمرٹس ایئر لائن کے پاس 500 جہاز ہیں ۔ اس نے پوری دنیا کے روٹس تشکیل دیئے ہیں اور وہ دنیا کی پہلی 10 بہترین اور کامیاب ایئر لائنز میں شامل ہے۔
ایمرٹس ایئر لائن نے یہ مقام اور کامیابی صرف 25 سال کے عرصےمیں حاصل کی ہے۔ 
زوال کی کوئی حد ہے۔
ایمر یٹس ایئر لائن کو ٹریننگ اور 3 جہاز لیز پر دیکر کھڑا کرنے والی ہماری پاکستان قومی لائن 25 سال بعد اس قدر تباہ ہوئی کہ اس کے پاس صرف 30 جہاز ہیں جن میں سے اکثر ناکارہ ہیں ۔ اور یہ 1440 عرب روپے کی مقروض بھی ہے ۔ اس کو اپنی سانسیں بحال رکھنے کیلئے مزید اربوں ڈالر کا قرض درکار ہے۔ 
قومی اداروں کی اس بڑے پیمانے پر تباہی جو پچھلی دو تین دہا یوں سے جاری ہے اسکو روکنے کی ضرورت کیوں محسوس نہیں کی جارہی ۔ جن کرداروں نے قومی اداروں کو اس قدر لوٹا اور تباہ کیا  ، کیا ان کو بے نقاب کرنے اور سزا دینے کی ضرورت نہیں ۔ 
ان چوروں اور ڈاکوئوں کو تلاش کون کرے گا اور سزا کون دے گا جنہوں نے وسائل سے مالامال اس ملک کے قومی اداروں کو برباد کیا اور اس ملک کے عام عوام کی زندگی جہنم بنائی۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: