گوگل(طبِ نبویﷺ)

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 2:06:00 AM -
  • 0 comments


گوگل ایک درخت کا منجمد شدہ گوند ہے ، گوگل کو عربی میں مقل ارزق اور انگریزی میں گم گوگل کہتے ہیں۔  اس کا درخت2 سے تین میٹر لمبا ہوتا ہےپانی میں اگر اس کو حل کیا جائے تو دودھ کی ظرح کا محلول بنتا ہے۔  اس کی شاخوں کا رخ قدرے اوپر کی طرف ہوتا ہے اور ان مین تین تین پتے ایک ہی مقام پر لگتے ہیں۔ یہ جتنا پرانا ہوگا اتنا زیادہ تلخ ہو گا۔ سعودی عرب اور بھارت میں بہت زیادہ ہوتا ہے ایک درخت سے تقریباٍ 700سے 900 گرام تک گوںد ملتا ہے۔
رنگ ۔ سیاہ و سرخ زردی مائل پھول بادامی بھورے زردی مائل۔
ذائقہ ۔ تلخ (گوگل جس قدر پراناہوگا ذائقہ اتنازیادہ تلخ ہوگا۔ 
مزاج ۔ گرم درجہ سوم ، خشک درجہ دوم۔
مقدار خوراک۔
ایک ماشہ سے ڈیڑھ ماشہ تک
ارشاداتِ نبویﷺ
ابن القیمؒ نے اداب اشافعی کی سند سے حضرت انس بن مالکؓ کی زبان سے  نبیﷺ کی مجلس سے ایک واقع یوں بیان کیا ہے۔ ایک شخص نے ان کی خد مت میں یادداشت کی خرابی کی شکایت کی آپؐ نے فرمایا کہ کندر (گوگل) لے کر رات اسے پانی میں بھگود یا جائےصبح نہار منہ اس کا پانی پیا جائے۔کیونکہ یہ نسیان کیلئے بہترین دوائی ہے۔
ابن القیمؒ نے حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے ایک روایت نقل کی ہے جس میں وہ نبیﷺ کی عادت مبارک کے بارے میں بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے صبح نہار منہ اسے شکر ملا کر پیا اور فرمایا کہ یہ پیشاب کی تکایف او حافظہ کی کمی کیلئے بہترین ہے۔
محد ثین اور اطبائ کے مشاہدات
1 ۔ گوگل مفید ہونے کے ساتھ ساتھ بے ضرر ہے۔یہ جسم کے کسی بھی حصہ میں چوٹ یا بیماری کی وجہ سے ہونے والے انجمادِ خون کو دور کرتا ہے۔ یہ دافع تعفن ہے اسلئے اسہال کو دور کرتا ہے۔
2 ۔ زخموں کو بھرتا ہے اور خاص طور پر آنکھوں کے زخم اور سوزش اس سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
3 ۔ گوگل کو گرم پانی میں حل کرکے اگر اس سے غرارے اور کلیاں کی جائیں تو یہ منہ کے زخموں اور خاص طور پر زبان کی جلن اور سوزش کو دور کرتا ہے۔ اس کے غرارے کرنے سے گلے میں وبائی سوزشیں نہیں ہو تیں۔ مسوڑھوں کے زخم مندمل ہوجاتے ہیں۔ اس سے دماغ کو طاقت ملتی ہے اور سانس خوشبودار ہو جاتی ہے۔
4 ۔ اعصابی امراض میں گوگل کثرت سے استعمال ہوتی ہے۔ جب فالج کی وجہ سے جسم کا کوئی عضو ناکارہ ہو جائے تو گوگل کا استعمال خوں کی رکاوٹ کو دور کرکے دوراں۔ خون بحال کردیتا ہے اور ناکارہ عضو کی فعالیت واپس آجاتی ہے۔
5 ۔ یہ سر درد میں مفید ہے۔ پھیپھڑوں کے ورم اور درد میں نافع ہے۔ حلق کے ورم کو دور کرتا ہے۔ مسوڑھون کی سوزش کو کم کرتا ہے۔
6 ۔ بواسیر کیلئے اس کا کھانا فائدہ مند ہے۔ مقعد اور خصیوں کا ورم دور کرتا ہے۔ گردہ اور مثانہ کی پتھری نکال سکتا ہے۔
پیشاب آور ہے، دودہ بڑھاتا ہے۔ عرق انسائ ، کمر درد اورنقرس کو فائدہ دیتا ہے۔
7 ۔ وید اسے بھوک بڑھانے ، ضعف باہ، گانٹھوں کو تحلیل کرنے میں استعمال کرتے ہیں۔ ادرک کے جوشاندہ کے ساتھ گوگل ضعف ہضم کیلئے ۔ کالی مرچ اور سورنجاں تلخ  کے ساتھ گنٹھیا میں استعمال کرتے ہیں۔
طب یونانی اور گوگل
1 ۔ ملین (قبض کشا) ہے
2 ۔ ملطف (.لطیف کرنے والی) گاڑھی اخلاط کو پتلا اور نرم کرکے خارج کرتی ہے۔
3 ۔ محللِ اورام اور اندرونی سوزش کو ختم کرتی ہے۔
4۔ بلغم کو ختم کرتی ہے۔
5 ۔ لقوہ فالج اور اعصابی کمزوری کو دور کرتی ہے۔
6 ۔ بواسیر خونی اور بادی میں مفید ہے۔
7 ۔ طاعونی گلٹیوں اور رسولیوں کو تحلیل کرتی ہے۔
گوگل اور جدید تحقیق
1 ۔ گوگل دماغ کے کینسرکے لیئے مفید ہے
2 ۔ گوگل کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔ 


muhafez. blogspot .com




Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: