محرقہ بخار Tyfid

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:22:00 AM -
  • 0 comments



یہ ایک قسم کا حاد متعدی میعادی بخار ہے ۔ اس بخار میں پیٹ میں تکلیف ہوتی ہے۔ آنتوں میں انفیکشن ہوتی ہے۔ آنتوں کی لمفاوی ساختیں مبتلائے مرض ہوتی ہین۔ اکثر متعفن دست آتے ہیں، یہ بخار آنتوں سے شروع ہوتاہے لمفی خلیات میں ورم ہوتاہے۔ اور ان میں زخم اور سوراخ بھی ہو سکتے ہیں۔ٹائیفائیڈ کو آنتوں کا بخار بھی کہتے ہیں، آنتوں میں اس سے سوجن ہوتی ہے اور جگر کو بھی نقصان پہنچتاہے۔ٹائیفائیڈ کاعلاج بر وقت نہ ہونے کی وجہ سے پیچید گیوں میں مذید اضافہ ہو جاتاہے۔
علامات
1۔  بخار کا مسلسل رہنا صبح کو کم اور دوپہر کو زیادہ ہو جانا۔بخار جو نچلے درجے سے شروع ہو کر آہستہ آہستہ بڑھ کر 104.9 درجے فارن ہائیٹ تک پہنچ جاتا ہے۔
2۔ کمزوری اور تھکاوٹ
3۔ سر درد اور جی متلانا
4۔ وزن اور بھوک میں کمی
5۔ پٹھوں میں درد
6۔ خشک کھانسی
7۔ پسینہ آنا
8۔ پیٹ نیں درد
9۔ ۔قبض یا دست
10۔ پیٹ اور سینے پر سرخ دانے یا بعض اوقات سفید دانے گچھوں کی شکل میں نکلتے ہیں۔
11۔ پیٹ پر  سوزش
12۔ جب بخار شروع ہوتاہے تو مریض کو غنودگی ہوتی ہے یہ ٹائیفائیڈ کی خاص نشانی ہے۔
اسباب
ٹائیفائیڈ بخار سالمونیلا ٹائیفائی  بکٹیریا کی وجہ سےپیدا ہوتا ہے۔ مریض کی آنتوں میں انفیکشن ہو جاتی ہے۔یہ بخار ترقی یافتہ ملکوں مین بہت کم ہے لیکن ترقی پزیر ملکوں میں یہ لوگوں کی صحت کیلئے ایک بڑا خطرہ  ہے۔
ٹائیفائیڈ چھوت سے پھیلتاہے۔
ٹائیفائیڈ فیور آلودہ پانی اور خوراک کے زریعے پھیلتا ہے۔ ٹائیفائیڈ کے جراثیم مریض کے پیشاب اور پخانے میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔ مکھیوں کے ذریعے یہ خوراک اور پانی تک پہنچ جاتے ہیں اور اس طرح تندرست افراد اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔
بعض اوقات ٹائیفائیڈ کے ایسے مریض جو بظاہر صحت یاب ہوچکے ہوتے ہیں ان میں ٹائیفائڈ کے جراثیم مو جود ہوتے ہیں  اور وہ جراثیم پھیلانے کیلئے کیرئر کا کام کرتے ہیں۔ جب یہ لوگ دوسرے لوگوں سے ملتےجلتے ہیں ۔یا کھانے پینے کے برتننوں کو چھوتے ہیں یا استعمال کرتے ہیں تو ٹائیفائڈ کے جرا ثیم صحت مند لوگوں تک پہنچ جاتے ہیں ۔
علاج 
ایلو پیتھی میں ٹائیفائیڈ بخار کا علاج اینٹی بائیوٹیک Antibiotic ادویات سے کیا جاتا ہے ، جس سے اس مرض کا سبب بننے والے سالمونیلا بکٹیریا ہلاک ہو جاتے ہیں۔
اینٹی بائیوٹیک Antibiotic ادویات کے استعمال سے پہلے ٹائیفائیڈ کے مریضوں میں شرح اموات تقریبً 20٪ تھی۔ اینٹی بائیوٹیکAntibiotic ادویات کے استعمال کی وجہ سے یہ شرح 1٪ سے 2٪ تک رہ  گئی ہے۔
مناسب اینٹی بائیوٹیکAntibiotic ادویات کے علاج سے مریض دو سے تین دنوں میں بہتر محسوس کرتا ہے لیکن مکمل صحت یاب ہونے میں 7سے 10 دن لگ جاتے ہیں۔
ٹائیفائیڈ بخار کیلئے بہت سی اینٹی بائیوٹیک ادویات مئوثر ہین لیکن کلورم فنی کال Chloramphenicol ٹائیفائیڈ   کے علاج کیلئے مانی ہوئی مئوثر اینٹی بائیٹیکAntibiotic دوا ہے کینکہ اس کے بہت کم سائیڈ افیکٹس ہیں۔
گو کہ ٹائیفائیڈ کا مریض اینٹی بائیو ٹیک دوا کے استعمال کرنے سے 7سے 10دنوں میں صحت یاب ہو جاتاہے لیکن یہ ضروری ہے کہ ٹائیفائیڈ کی اینٹی بائیوٹیک دوا 14 روز تک استعمال کی جائے تاکہ  تمام بکٹیریا کا مکمل خاتمہ ہو جائے۔
ٹائیفائیڈ بخار کیلئے طب یونانی کے مرکبات۔
ابتدائ میں مریض کو مربہ آملہ پیس کر بار بار چٹائیں۔ منقٰی بیج نکاک کر کھلائیں اور خمیرہ مر وارید بار بار چاٹنے کودیں۔
نسخہ ۔ خوب کلاں 2گرام  ۔ انجیر 7عدد ۔ منقٰی 7 عدد۔ ۔ دوائوں کوصاف کرلیں منقٰی کے بیج نکال دیں  تینوں دوائوں کوپیس کر چٹنی بنا لیں اور صبح شام کھلائیں۔ انشائاللہ جیسا بھی ٹائیفائیڈ کا مریض ہوگا تین چار روز میں بالکل تندرست ہو جائیگا لیکن یہ دوا سات روز تک استعمال کریں۔
اگر دوا بچے کو کھلانی ہو تو اوپر درج شدہ دوائوں کی مقدار نصف کردیں۔
قہوہ۔
لونگ 9عدد ۔ دار چینی 6ماشہ ، انجیر 10عدد تینوں دوائوں کو ڈیڑھ پائوپانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی تقریبًا ایک پائو رہ جائے تو اتار کرپن لیں۔ یہ قہوہ ٹائیفائیڈ کے مریضوں کو قوت بخشتاہے اور بخار اتار دیتاہے۔


www.muhafez.blogspot.com




 






Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: