سونف کے حیران کن فوائد

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:12:00 PM -
  • 0 comments


 سونف ایک جڑی بوٹی ہےجو کہ ہمارے لیے کسی تحفےسےکم نہیں ہے۔ اس کے چھوٹے چھوٹے دانے ہماری صحت کے لیے اتنے مفید ہیں کہ ہمیں اس کا اندازہ بھی نہیں ہے۔

سونف جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے، یہ مہاسوں کو روکنے اور خون کو صاف کرنے کے کام آتی ہے۔ یہ وٹامن سی اور غذائی ریشہ کا بہترین ذریعہ ہے اس کے علاوہ اس کے اور بھی مندرجہ ذیل فوائد ہیں:

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرے

سونف کے بیجوں کو چبانے سے تھوک میں نائٹریٹ کے مواد میں اضافہ ہوتا ہے جس سے بلڈپریشر کی سطح کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ اس کے علاوہ سونف کے بیج پوٹاشیم کا ایک بہت ہی بھرپور ذریعہ ہیں اور چونکہ پوٹاشیم خلیوں اور جسمانی سیلز کا ایک لازمی جزو ہے لہٰذا یہ آپ کی دل کی شرح اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

خون صاف کرے

فائبر ہمارے جسم سے زہریلا مادہ نکالنے میں بہت مفید سمجھے جاتے ہیں، اس طرح خون کو صاف کرنے میں مدد ملتی ہے۔ آپ کی غذا میں ایسی غذائیں شامل کرنا بہت ضروری ہے جو آپ کے خون کو صاف کرنے میں مدد دیں۔سونف یہ کام بخوبی سر انجام دیتی ہے۔

صاف جلد

سونف جب مستقل بنیاد پر کھائی جاتی ہے تو وہ جسم کو زنک اور کیلشیم جیسے قیمتی معدنیات مہیا کرتے ہیں۔ یہ معدنیات ہارمونز کو متوازن کرنے اور آکسیجن کے توازن کو برقرار رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ جب سونف کا استعمال کیا جاتا ہے تو جلد پر ٹھنڈک کا اثر پڑتا ہے، لہٰذا اس سے ایک صحت بخش چمک ملتی ہے۔

وزن میں کمی لائے

فائبر سے مالا مال ہونے کی وجہ سے سونف کے بیج وزن میں کمی میں مدد کرسکتے ہیں۔ وزن کو کم کرنے کے لیے آپ سونف کا پانی استعمال کریں۔

بہتر نیند کیلئے

کچھ ذرائع تجویز کرتے ہیں کہ سونف کے بیجوں میں موجود میگنیشیم نیند کے معیار اور دورانیے کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

بد ہضمی سے نجات

جنک فوڈ ہماری روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن چکے ہیں ان کی وجہ سے بدہضمی کے مسائل سے واسطہ پڑسکتا ہے۔ اس لیے سونف کے بیج چبانے سے اس پریشانی سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سونف خون کی کمی بھی دور کرتی ہے۔ یہ آئرن کا اچھا ذریعہ ہے اور عملِ انہظام کو بھی درست کرتی ہے۔

Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: