بھارتی میڈیا میں گزشتہ دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ بالی ووڈ میں بے بو کے نام سے مشہور کرینہ ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ڈھیلے لباس اور اضافی وزن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
اس خبر کی تصدیق کرینہ کے شوہر اور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کی تھی۔
تاہم اب کرینہ نے خود بھی اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام کے زریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے وقت اور اپنی اور سیف علی خان کے ساتھ تصویریں شیئر کیں اور بتایا کہ انہیں ننھے مہمان کی آمد کا بے صبری سے انتظار ہے۔
Source-
0 comments: