گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا کے 252 نئے کیسز کے ساتھ مجنوعی تعداد 2291 ہو گئی

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:17:00 AM -
  • 0 comments
ملک بھر میں کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 252 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد2291 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہو چکی ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔
وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے بیمار آج ایک اور شخص انتقال کر گیا، جاں بحق 66 سالہ شخص ٹنڈو محمد خان کا رہائشی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہلاکت کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
ایم ایس لیاقت یونیورسٹی ڈاکٹر مظہر کے مطابق مذکورہ مریض کو ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد منتقل کیا گیا تھا۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مزید 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، شہرِ قائد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 285 ہے۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 743 ہے جبکہ 54 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 845 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد خیبر پختون خوا میں 276، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 187، اسلام آباد میں 62 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے 19 ہزار 15 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا کے 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 107 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Source

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: