پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 892 ہو گئی، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سب سے زیادہ ہیں جہاں اس وائرس کے کیسز کی تعداد 399 ہو گئی ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 249، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختون خوا میں 38، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ 6 افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ 6 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا کے مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے پورا ملک بند ہے، سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان کے بعد بلوچستان میں بھی 7 اپریل تک لاک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔
Source
0 comments: