جیو نیوز کے پروگر ام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے کہا کہ میڈیا ورکرز کا خیال ہے کہ حکومت نے میر شکیل کو اس وقت گرفتار کیا جب کورونا آرہا تھا ، اور میڈیا انڈسٹری بحران کا شکار ہے اسلیئے کوئی مزاحمت نہیں ہو گی-
ایک طرف حکومت کہہ رہی ہے کہ اجتماعات میں نہ جائیں ، دوسری طر ف صحافی احتجا ج کر رہے ہیں- لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیو نیوز کیل پر اپنے اصل نمبروںؐ آنا شروع ہو گیا ہے -
اگر میر شکیل کی گرفتاری نیب کا ذاتی معاملہ تھا تو جیو نیوز کو کیبل پر پچھلے نمبروں پر کیوں دھکیلا گیا-
حکو مت میڈیا ورکروں کو کورونا سے لڑنے کے ساتھ اپنی آزادی کی جنگ لڑنے پر بھی مجبور کر رہی ہے-
حامد میر نے کہا میر شکیل کو جوہر ٹائون کی ایک اراضی پر گرفتار کیا گیا جوانہوں نے محمد علی نامی شخص کے خاندان سے خریدی تھی-
ماضی میں ہمارے پروگرام میں بات ہوئی کہ جوہر ٹائون لاہور میں نواز شریف نے عمران خان کو پلاٹ دیا تھا میر شکیل کو نہیں-
عمران خان نے پلاٹ شوکت خانم میموریل ہاسپٹل کو دے دیا تھا-
0 comments: