چین، روس اور پاکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم(ایس ای او) کے آٹھ رُکن ممالک نے ڈالر اورپونڈ کی بجائے مقامی وقومی کرنسیوں میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری اور بونڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
18 مارچ کو ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارائے خزانہ کے اجلاس میں اس حوالےسے روڈ میپ طے کرکے دستخط کیے جائیں گے۔
روس نے بطور چیئرمین شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) تمام رُکن ممالک سے مقامی کرنسیوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے لیے تجاویز طلب کرلی ہیں۔ ان تجاویز کا ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایس سی او کے رُکن ممالک کے لئے قومی کرنسیوں کی میوچل سیٹلمنٹ کا نظام متعارف کروایا جائے گا۔رُکن ممالک کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے لئے طے پانے والے روڈ میپ پر تمام رُکن ممالک دستخط کریں گے۔
Source-
0 comments: