سندھ ہائی کورٹ نے رینجرکو گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کر دی-

جسٹس اقبال کلہوڑااور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے گٹکے  مین پوری اور ماوے کی فروخت  کے خلاف درخواست کی سماعت کی- عدالت نے سندھ حکومت کے نمائندے سے استفسار کیا کہ اب تک بل کیوں منظور نہیں ہوا- سندھ حکومت کے نمائندے نے جواب دیا کہ بل کابینہ سے منظوری کے بعد گورنرسندھ کے پاس دستخط کیلئے بھیجا ہوا ہے-
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں گٹکے مین پوری اور ماوے کے خلا ف اپریشن سست روی کا شکار ہے جسے تیز کیا جائے-
پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ پورے صوبے میں گٹکے کے خلاف اپریشن جاری ہے- عدالت نے رینجرز کو بھی  گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈائون  کرنے اور پولیس سے تعاون کرنے کی ہدایت کی -
عدالت نے آئندہ سماعت پر قانون سازی کے متعلق حتمی رپورٹ پیش کرنے
کا حکم دیتے ہوئے سماعت تین مارچ تک ملتوی کردی-

0 comments:

Post a Comment