جوتوں میں سونا چھپا کر لیجانے والی خاتون گرفتار 6 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:23:00 AM -
  • 0 comments
روس اور چین کی سرحد پر ایک خاتون کو جوتوں میں دو کلو گرام سونا چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی سربیا کے ایک قصبے کے قریب سرحدی چوکی پر تعینات کسٹم کی ترجمان ’مارینا بیوکو‘ نے بتایا کہ روس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون انہیں کچھ پریشان اور مشتبہ نظر آئی، تلاشی کے دوران بھی  اس خاتون نے غیر فطری انداز میں ایک پیر آگے اور ایک کو پیچھے رہنے دیا جس پر کسٹم حکام کو شبہہ ہوا۔
کسٹم حکام نے دھات کی اشیاء کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیے جانے والے آلے ’میٹل ڈیٹیکٹر‘ کی مدد سے خاتون کی تلاشی لی جس پر اُنہیں معلوم ہوا کہ خاتون نے اپنے جوتوں میں سونے کی آٹھ ڈلیاں چھپا رکھی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی ان آٹھ ڈلیوں کا کل وزن تقریباً دو کلو گرام تھا اور ان کی کل مالیات 78 ہزار چھ سو پچاس ڈالر بنتی ہے۔
کسٹم حکام کے بیان کے مطابق یہ خاتون کسی چینی شہری کے لیے یہ سونا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ تاہم خاتون کو گرفتار کرلیا ہے اور اُن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
روسی حکام کے مطابق اس سال متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو چین سونا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال اگست میں انہوں نے ایک روسی خاتون کو گرفتار کیا تھا جس نے سونے کے دس بسکٹ اپنے جوتوں میں چھپا رکھے تھے۔
واضح رہے کہ مادنیات سے مالا مال سربیا کے علاقے میں بڑے پیمانے پر سونے کی کان کنی ہوتی ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: