کورنگی سے پولیس نے میڈیکل اسٹور مالکان کو اغوا کرکے تاوان لینے اور بھتہ وصول کرنے والے سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
کورنگی زمان ٹائون سے پولیس نے شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث سب انسپکٹر اسلم کو عوام کی مدد سے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر اسلم اپنی پارٹی کے ہمراہ میڈیکل اسٹور والوں سے بھتہ لیتا تھا، سب انسپکٹر اسلم میڈیکل اسٹور مالکان کو اغواء کر کے تاوان لینے میں بھی ملوث ہے۔
سب انسپکٹر اسلم پہلے سے معطل ہے جو ہر واردات میں کار پرجعلی نمبر پلیٹ استعمال کرتا تھا۔
ملزم اور اس کے گرفتار ساتھی کے خلاف تھانہ زمان ٹائون اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں اغواء برائے تاوان اور بھتہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Source-
0 comments: