مچھلی کا تیل، جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کا ضامن 26 ستمبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:13:00 AM -
  • 0 comments
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور وٹامن D سے بھر پور مچھلی کا تیل دل کے عارضے سمیت بیش بہا فوائد کا حامل ہے۔
امریکی ویب سائٹ ’ ہیلتھ لائن ‘ میں ماہر غذائیت روئی رابرٹسن کے لکھے گئے ایک مضمون کے مطابق مچھلی کا تیل دل کے عارضے سمیت کئی بیماریوں سے حفاظت فراہم کرتا ہے جس میں کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے بچاؤ بھی شامل ہے۔
مچھلی کے تیل سے مجموعی طور پر انسانی صحت میں بہتری آتی ہے جس میں ہڈیوں کے درد میں آرام، بینائی کا تیز ہونا ، ناخن ، بال، کیل مہاسوں سمیت جلد کی دیگر بیماریوں کا علاج موجود ہے، جگر کی بیماری ’ فیٹی لیور ‘ میں آرام ، ذہنی دباؤ میں کمی سمیت وزن میں کمی بھی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے مطابق ایک ہفتے میں تقریباً 1 سے 2 بار مچھلی کا استعمال لازمی ہے، اگر مچھلی کھانا پسند نہیں تو مچھلی کا تیل سپلیمنٹس کی شکل میں بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، مچھلی کے تیل کے کیپسول با آسانی د ستیاب بھی ہوتے ہیں۔
امریکی یونیورسٹی ہاورڈ کے پروفیسر جو این مینسن کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق جس میں 26 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا اور اس کا دورانیہ 5 برسوں پر مشتمل تھا، تحقیق کے نتائج میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ۔
پروفیسر جو این کے مطابق بظاہر ایک معمولی سا سمجھا جانے والا اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ( مچھلی کا تیل ) حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے، تحقیق کے مطابق مچھلی کا تیل دل کی تکلیف کا باعث بننے والے اسباب کی روک تھام کرتا ہے اور دل کا دورہ پڑنے سے روکتا ہے۔
تحقیق کے دوران ا ومیگا 3 کا استعمال مختلف طریقوں سے کرایا گیا جس کے بعد پروفیسر جو این نے اپنی تحقیق میں اس بات کی تصدیق کی کہ دل کی صحت کے لیے اومیگا 3 فیٹی ایسڈ یعنی مچھلی کا تیل بہترین ہے ۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: