بچوں کے جھگڑے نے پھل فروش کی جان لے لی۔ 9 جون 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:00:00 PM -
  • 0 comments
راچی: 
نیو کراچی میں بچوں کے جھگڑے نے پھل فروش کی جان لے لی۔
نیوکراچی تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی امام بار گاہ کاروان حیدری کے قریب جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت 50 سالہ شمس الدین ولد محمد سعدی کے نام سے کر لی گئی، مقتول مکان نمبر 22/100 سیکٹر الیون ڈی نیو کراچی کا رہائشی تھا۔
نیو کراچی تھانے کے ڈیوٹی افسر مجاہد نے بتایا کہ مقتول پھل فروش ہے، سیکٹر الیون میں دن کے وقت بچوں میںکسی بات کا جھگڑا ہوا تھا مقتول جب رات گئے گھر پہنچا تومخالف افراداس کے گھرپہنچ گئے اور لڑائی کے دوران مکا لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
انھوں نے بتایاکہ مقتول کے جسم پر بظاہرکسی قسم کا کوئی نشان نہیں ہے تاہم پولیس نے مقتول کا پوسٹ مارٹم کروایا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: