امریکا نے خطے میں اپنی نئی حکمت عملی سے پاکستان کو باہر کردیا 4 jwn 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:37:00 AM -
  • 0 comments
واشنگٹن (واجد علی سید) جنوبی ایشیا میں چین اور روس کے ممکنہ اثر و رسوخ کے توڑ کے لئے امریکا نے نئی حکمت عملی متعارف کرائی ہے جس کا مقصد خطے کے ممالک کے ساتھ اقتصادی اور فوجی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ لیکن پاکستان اس امریکی حکمت عملی کا حصہ نہیں ہے۔ ایک تفصیلی رپورٹ میں اعلان کردہ اس حکمت عملی کا جنوبی ایشیا کے 5؍ ممالک بھارت، سری لنکا، مالدیپ، بنگلہ دیش اور نیپال حصہ ہیں۔ یہ خطہ اپنی آبادی اور اقتصادی وزن میں اضافے کے ساتھ امریکی حکمت عملی کے تحت انڈوپیسیفیک میں خوشحالی اور استحکام کی جگہ بن جائے۔ جہاں اقتصادی استحکام، حسن حکمرانی اور سلامتی کے اہداف کو یقینی بنایا جائے۔ رپورٹ کے مطابق امریکاخطے میں چینی اقتصادی سرگرمیوں کی مخالفت نہیں کرتا۔ تاہم اسے چین کیج انب سے وصول کرنے والے ممالک پر قرضوں کے ناقابل برداشت بوجھ پر شدید تشویش ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ محکمہ دفاع خطے میں طویل المیعاد امن و خوشحالی کے لئے اقدامات کی حمایت کرتاہ ے تاہم ایسی پالیسیاں اور اقدامات قابل قبول نہیں
ہوںگے اصولوں کی بنیاد پر ین الاقوامی آرڈر کے منافی ہوں گے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: