یووراج سنگھ کا انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان۔ 10 جون 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:49:00 AM -
  • 0 comments
ممتاز
 بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
بھارت کے مایہ ناز آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب صرف آئی سی سی کی منظور شدہ ٹی ٹوئٹی لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
یووراج سنگھ نے کہا کہ 17 سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے بعد میں نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے اپنے اہل خانہ، ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ عملے اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا بھی کیا جنہیں وہ اپنے کیرئیر کے دوران مختلف مواقعوں پر ملے، وہ کینسر کے مریضوں کے حوالے سے اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
ھارتی آل راؤنڈر نے ورلڈکپ جیتنے سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 28 سال بعد رقم ہونے والی تاریخ کا حصہ بننے کے بعد مجھے اور کیا چاہئے جب کہ کرکٹ نے مجھے لڑنا، گرنا، سنبھلنا اور آگے بڑھنا سکھایا ہے۔
2011 کے عالمی کپ میں یوراج سنگھ کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا جب کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی میں ایک اوور میں 6 چھکے مارنے کا اعزاز بھی حاصل ہے
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: