طالبہ زیادتی کیس، پولیس اہلکاروں سمیت 4ملزمان کا ریمانڈ 19 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:59:00 AM -
  • 0 comments
راولپنڈی میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو 5 روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
گزشتہ روز متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 4 ملزمان محمد نصیر، راشد منہاس، محمد عظیم اور عامر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعے کی شکایت درج ہوجانے کے بعد 3پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ متاثرہ خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے فارنزک لیبارٹری لاہور بھیج دیے گئے تھے۔
سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کوانصاف فراہم کیا جائے گا اور ملزمان میں شامل پولیس اہلکاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے چہروں پر کوئی ندامت نظر نہیں آتی ہے، انہیں کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔
دوسری جانب گرفتاری کے بعد ملزمان کے والدین نے پولیس کے ذریعے لڑکی کے والدین سےرابطہ کیا ہے  اور  ان کو  صلح کرنے اور بیان سے منحرف ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن مقدمے کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: