حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا 28 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:01:00 AM -
  • 0 comments
وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات منگل 4 جون سے جمعہ 7 جون تک ہوں گی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 جون کو شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر 5 جون بروز بدھ کو ہو گی۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا کہنا ہے کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 4 جون بمطابق 29 رمضان المبارک 1440 ھ کو کراچی میں ہوگا۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ 
زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: