اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے گھر بیٹے کی پیدائش 21 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:29:00 AM -
  • 0 comments
کراچی: 
نامور اداکار وگلوکارمحسن عباس حیدرکے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
فلم ’نامعلوم افراد‘ سے شہرت حاصل کرنے والے نامور اداکاروگلوکارمحسن عباس حیدر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے تمام چاہنے والوں کے ساتھ خوشخبری شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ خدا نے انہیں ایک خوبصورت بیٹے سے نوازا ہے۔
محسن نے اپنے بیٹے کانام بھی اپنے چاہنے والوں کےساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’حیدرعباس محسن‘ رکھا ہے۔ بیٹے جیسی نعمت سے نوازے جانے پرمحسن نے خدا کا شکرادا کیا۔
داکارہ مہوش حیات سمیت محسن عباس حیدرکے تمام چاہنے والوں کی جانب سے انہیں اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے یہ محسن عباس حیدرکی یہ دوسری اولاد ہے، دوسال قبل محسن نے انسٹاگرام پر بیٹی پیدا ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی، تاہم وہ بچی زیادہ دن نہیں جی سکی تھی اور بہت چھوٹی عمر میں خالق حقیقی سے جاملی تھی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: