کوئٹہ:پلاسٹک شاپنگ بیگزکا استعمال بند،خریدوفروخت پرپابندی 2 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:59:00 AM -
  • 0 comments
کوئٹہ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر آج سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی۔
ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن میر فاروق لانگو کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک کے 12 گودام سیل کردیے گئے ہیں، پلاسٹک بیگ کی خرید و فروخت کرنے والوں کو دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا جس کی مدت ختم ہوگئی۔
ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ آج سے شہر میں ماحول دوست 'بائیو ڈی گریڈیبل شاپرز متعارف کرائے جارہے ہیں جب کہ نجی شعبے میں بائیو ڈی گریڈیبل مینوفیچرنگ پلانٹ نے کام بھی شروع کردیا ہے۔

فاروق لانگو کے مطابق بائیو ڈی گریڈیبل شاپنگ بیگز کے سوا دوسرے شاپرز کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور پلاسٹک شاپنگ بیگ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: