پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 04 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:16:00 AM -
  • 0 comments
لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔

تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف غیر حاضر رہا تاہم ایمرجنسی، آئی سی ٹی اور آپریشن تھیٹر معمول کے مطابق چلتے رہے۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے نتیجے میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال میں نرسز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بھی شامل ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ایک ماہ سے پر امن مظاہرے جاری تهے لیکن حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی جس پر مجبوراً او پی ڈی بند کرنا پڑی۔
ایم ٹی آئی ایکٹ کو پہلے خیبر پختونخوا میں نافذ کیا گیا تھا جسے اب پنجاب میں بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ریفارمز ایکٹ (ایم ٹی آئی) کے تحت ٹیچنگ اسپتالوں کو چلانے کے لئے پرائیویٹ لوگوں پر مشتمل بورڈ آف 
گورنرز کے نام پر انتظامی بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: