میشا شفیع کا ہتکِ عزت کے دعوٰی کی سماعت کرنے والے جج پر جانبداری کا الزام -04 ؐمئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:43:00 AM -
  • 0 comments
لاہور: 
گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پرسماعت کرنے والے جج پرعدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے جج پر جانبداری کا الزام لگا دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق میشا شفیع نے گلوکارعلی ظفرکے ہتک عزت کے دعوے پرسماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کی وساطت سے درخواست سیشن جج کو جمع کروائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کرنے والے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گواہان کے بیانات قلمبند کرواتے وقت بھی موجودہ جج نے گواہان کوجوابات دینے میں معاونت کی، موجودہ جج میرے وکلا پربلاوجہ برہم بھی ہوئے۔ میشا شفیع نے استدعا کرتے ہوئے کہا سیشن جج لاہورہتک عزت کے دعوی کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرنے کا فوری حکم دیں۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کی درخواست پر 6 ماہ سے سماعت کر رہے ہیں۔

کیس کا پس منظر

گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ برس علی ظفر پر جنسی ہراسانی  کاالزام لگایاتھا جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائرکرتے ہوئے انہیں 100 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوایاتھا، یہ کیس لاہور کی سیشن عدالت میں زیر سماعت ہے۔
Souce-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: